امور داخلہ کی وزارت
امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈڈی) میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
موڈس آپرنڈی بیورو میں، بی پی آر اینڈ ڈی، این سی آر بی ، جیل حکام، اور فارنسک ماہرین کو جرائم کے طریقۂ واردات کا تجزیہ کرنا چاہیے
بی پی آر ڈی کو پولیسنگ کی بنیادی سطح پر درپیش چیلنجز کی نشاندہی کے لیے تحقیق کرنی چاہیے اور ان کے حل تلاش کرنے کی سمت میں کام کرنا چاہیے
Posted On:
09 JAN 2025 6:47PM by PIB Delhi
امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈڈی) میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل بی پی آر اینڈ ڈی ، وزارت داخلہ کے سینئر افسران، اور بیورو کے افسران موجود تھے۔
وزیر داخلہ نے بی پی آر اینڈ ڈی کے چھ ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ بیرونی اکائیوں (سی اے پی ٹی بھوپال اور سی ڈی ٹی آئیز) کامیابیوں، جاری کاموں اور مستقبل کے روڈ میپ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نئے فوجداری قوانین (این سی ایل) کے نفاذ کے لیے بی پی آر اینڈ ڈی کی کوششوں اور اقدامات کا بھی خصوصی جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، بی پی آر اینڈ ڈی ہندوستانی پولیس فورسز کو ضروری فکری، جسمانی اور تنظیمی وسائل سے لیس کرکے پولیسنگ کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی کے چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کے لیے انہیں اسمارٹ فورس میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ موڈس آپریڈی بیورو میں بی پی آر اینڈ ڈی، این سی آر بی، جیل حکام اور فارنسک ماہرین کو جرائم کے طریقہ کار کا تجزیہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی پی آر اینڈ ڈی کو نچلی سطح پر پولیسنگ میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنے کے لیے تحقیق کرنی چاہیے اور ان کے حل تلاش کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
جناب امت شاہ نے تحقیقی مطالعات اور پروجیکٹوں میں بین الاقوامی شہرت کے اداروں کے ساتھ تعاون سمیت کثیر شراکت داری کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پولیس فورس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ پولیس کی عوامی شبیہ کو بہتر بنانے کے لیے بی پی آر اینڈ ڈی پروجیکٹس اور مطالعات کے ساتھ ساتھ اشاعتوں کے لیے عالمی سطح پر وسیع دائرہ کار اور رسائی کے لیے ہدایات دیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے این سی ایل کی تربیت اور اس کے نفاذ میں بیورو کی کوششوں، موجودہ پولیس اور جیل کے عمل اور طریقوں کو اپ گریڈ کرنے اور نئے دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پولیس فورسز کی جدید کاری کی تعریف کی۔ انہوں نے وزارت کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جوڑنے والی نوڈل ایجنسی کے طور پر بی پی آر اینڈ ڈی کے کردار پر زور دیا۔
جناب شاہ نے فوجداری انصاف کے نظام کے تمام ستونوں کو ان کی منفرد ضروریات کی بنیاد پر ہدفی مدد کے لیے بیورو کے کام کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ نے پولیسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 'میک ان انڈیا' ماڈل کی ضرورت کے ساتھ ساتھ کریمنل جسٹس سسٹم کے متعلقہ فریقوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیزمسائل کی شناخت اور مؤثر حل کے لیے وزارت کی زیادہ شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر داخلہ نے بیورو کو اس کے ہموار کام کے لیے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
*****
ش ح ۔ ش ار ۔ م ص
(U: 5040 )
(Release ID: 2091586)
Visitor Counter : 15