وزیراعظم کا دفتر
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی
انھوں نے گزشتہ چار سالوں میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کے ساتھ اپنی مختلف ملاقاتوں کو یاد کیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو سراہا
وزیر اعظم نے این ایس اے سلیوان کے ذریعے سونپے گئے صدر بائیڈن کے خط کی تعریف کی
وزیر اعظم نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریتوں کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم نے صدر بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
Posted On:
06 JAN 2025 7:43PM by PIB Delhi
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جیک سلیوان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
انھوں نے گزشتہ چار سالوں میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں خاص طور پر ٹیکنالوجی، دفاع، خلا، سول نیوکلیئر، کلین انرجی، سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کلیدی شعبوں میں نمایاں پیش رفت کا مثبت انداز میں جائزہ لیا۔
صدر بائیڈن کے ساتھ اپنی مختلف ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے جس میں ستمبر 2024 میں کواڈ سربراہان کے سربراہی اجلاس کے لیے ان کا امریکی دورہ بھی شامل ہے، وزیر اعظم نے ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے صدر بائیڈن کے تعاون کی تعریف کی جو ایک لازوال وراثت چھوڑتی ہے۔
وزیر اعظم نے این ایس اے سلیوان کے ذریعے سونپے گئے صدر بائیڈن کے خط کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے اور عالمی بھلائی کے لیے دونوں جمہوریتوں کے درمیان قریبی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے صدر بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جِل بائیڈن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 4923
(Release ID: 2090710)
Visitor Counter : 21
Read this release in:
Odia
,
English
,
Manipuri
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam