وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے معروف و مشہور ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 04 JAN 2025 12:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معروف و مشہور ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم ہندوستان کے جوہری پروگرام کے کلیدی معماروں میں سے ایک تھے اور انہوں نے ہندوستان کی سائنسی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

"ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ ہندوستان کے جوہری پروگرام کے کلیدی معماروں میں سے ایک تھے اور انہوں نے ہندوستان کی سائنسی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں پوری قوم تشکر کے ساتھ یاد رکھے گی اور ان کی کاوشیں آنے والی نسلوں کو متاثر کریں گی۔

 

***

ش ح۔ ا ک۔ج

Uno-4847


(Release ID: 2090109) Visitor Counter : 22