وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سوابھیمان اپارٹمنٹس کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 03 JAN 2025 8:24PM by PIB Delhi

’سب کے لیے مکان‘ کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے اشوک وہار کے سوابھیمان اپارٹمنٹس میں جھگی جھونپڑی بحالی پروجیکٹ کے تحت جھگی جھوپڑی (جے جے) کلسٹرز کے مکینوں کے لیے نئے تعمیر شدہ فلیٹوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے سوابھیمان اپارٹمنٹس کے مستفیدین سے بات چیت  بھی کی۔

سوابھیمان اپارٹمنٹس میں منتقل ہونے والے مستفیدین کے ساتھ مؤثر بات چیت میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے ہاؤسنگ پہل کے ذریعے کی گئی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا۔ بات چیت نے ان خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کی عکاسی کی جو پہلے کچی آبادیوں میں رہتے تھے اور اب انھیں مستقل گھروں تک رسائی حاصل ہے۔

بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے مستفیدین سے پوچھا، ”تو کیا آپ کو گھر مل گیا ہے؟“، جس پر ایک مستفید نے جواب دیا، ”جی جناب، ہمیں مل گیا ہے۔ ہم آپ کے بہت مشکور ہیں، آپ نے ہمیں جھونپڑی سے محل میں منتقل کیا ہے۔“ وزیراعظم نے عاجزی سے کہا کہ ان کے پاس گھر نہیں ہے لیکن آپ سب کو ایک گھر ملا ہے۔

وزیر اعظم جناب مودی نے اتحاد اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تبصرہ کیا، ”دوسروں کو یہ یقین کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے کہ ایک ساتھ مل کر ہم اس ملک میں بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔“

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ایسے غریب خاندانوں کے بچے، معمولی شروعات ہونے کے باوجود مختلف شعبوں میں خاص کر کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ملک کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے انھیں اپنے خوابوں کا تعاقب جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ ایک مستفید نے بتایا کہ وہ سپاہی بننے کی خواہش رکھتا ہے، جس کا وزیراعظم نے مثبت جواب دیا۔

اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے مستفید ہونے والوں سے ان کے نئے گھروں میں ان کی خواہشات کے بارے میں پوچھا۔ ایک نوجوان لڑکی نے بتایا کہ اس نے اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ کیا بننا چاہتی ہیں، تو اس نے بڑے اعتماد سے جواب دیا، ”ایک ٹیچر“۔

بات چیت میں کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کو درپیش چیلنجوں پر بھی بات کی گئی۔ وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ وہ خاندان جو مزدور یا آٹو رکشہ ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں اب ان کے پاس اپنے لیے بہتر مستقبل بنانے کا موقع ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی پوچھا کہ انھوں نے آنے والے تہواروں کو اپنے نئے گھروں میں منانے کا منصوبہ کیسے بنایا ہے۔ مستفیدین نے کہا کہ وہ اجتماعی طور پر جشن منائیں گے اور کمیونٹی میں اتحاد اور خوشی کے احساس کو یقینی بنائیں گے۔

بات چیت کے اختتام پر وزیر اعظم نے مستفیدین اور ملک کے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ضمانت ہے کہ جن لوگوں کو ابھی تک مستقل گھر نہیں مل رہے ہیں انھیں بھی ایک مکان ملے گا۔ اور حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اس ملک کے ہر غریب کے سر پر مستقل چھت ہو گی۔

*************

ش ح۔ ف ش ع

U: 4840


(Release ID: 2090063) Visitor Counter : 22