ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی عالمی تجارت میں ہندوستان کا حصہ 3.9 فیصد ہے


مالی سال 2024-25 کے دوران  اپریل سے اکتوبر تک،ریڈی میڈ گارمنٹس (آر ایم جی) کی برآمدات 8,733 ملین ڈالر کے ساتھ کل برآمدات (21,358 ملین ڈالر) کا سب سے بڑا حصہ (41فیصد)ہے، اس کے بعد کاٹن ٹیکسٹائلز (33فیصد، 7,082 ملین ڈالر) اور مین میڈ ٹیکسٹائلز (15فیصد، 3,105 ملین ڈالر) ہے

بھارت کی ٹیکسٹائلز اور ملبوسات کی مصنوعات کی درآمدات مالی سال 2023-24 کے دوران 8,946 ملین ڈالر رہی ، جوکہ مالی سال 2022-23 کے 10,481 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 15فیصد کم ہے

Posted On: 02 JAN 2025 12:16PM by PIB Delhi

ہندوستان سال 2023 میں دنیا میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ سال 2023-24 میں ہندوستان کی کل برآمدات میں دستکاری سمیت ٹیکسٹائل اور ملبوسات (ٹی اینڈ اے) کا حصہ8.21 فیصد ہے۔ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی عالمی تجارت میں ہندوستان کا حصہ 3.9 فیصد ہے۔ ہندوستان کے لیے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمد کے بڑے مقامات امریکہ اور یورپی یونین ہیں جہاں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی کل برآمدات کا تقریباً 47 فیصد حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔ ہندوستان ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے اور اسے تجارتی سرپلس حاصل ہے۔ درآمدات کا بڑا حصہ دوبارہ برآمد یا خام مال کی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برآمدات مانگ اور سپلائی کا ایک کام ہیں اور اس کا انحصار عالمی مانگ، اندرونی کھپت اور مانگ، آرڈر کی آمد، لاجسٹکس وغیرہ جیسے عوامل پر ہوتا ہے۔ بہت سے جغرافیائی سیاسی حالات (جیسے بحیرہ احمر کا بحران، بنگلہ دیش کا بحران وغیرہ) سے برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں۔ برآمدات ابتدائی طور پر مالی سال 24 میں کم رہیں جس کی بنیادی وجہ بحیرہ احمر کے ارد گرد جغرافیائی سیاسی بحران ہے، جس کی وجہ سے جنوری، فروری اور مارچ 2024 کے دوران برآمدات متاثر ہوئیں۔

دستکاری سمیت ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمد (اپریل-اکتوبر)

قدرملین امریکی ڈالر میں

 

اجناس

اکتوبر۔23

اکتوبر۔24

فرق فیصد

اپریل تا اکتوبر2023

اپریل تا اکتوبر 2024

فرق فیصد

ریڈی میڈ گارمنٹس

909

1227

35%

7,825

8,733

12%

کاٹن ٹیکسٹائل

1005

1049

4%

7,014

7,082

1%

انسان کے ذریعہ تیار کردہ ٹیکسٹائل

414

474

14%

2,958

3,105

5%

اون اور اونی ٹیکسٹائل

16

14

-11%

117

95

-19%

ریشم کی مصنوعات

13

14

5%

70

98

40%

ہینڈلوم مصنوعات

12

13

4%

89

84

-6%

قالین

126

147

17%

795

893

12%

جوٹ کی مصنوعات

25

36

44%

218

220

1%

کل ٹیکسٹائل اور ملبوسات

2,520

2,974

18%

19,087

20,309

6%

دستکاری

129

171

33%

921

1,050

14%

دستکاری سمیت کل ٹی اینڈ  اے

2,649

3,144

19%

20,007

21,358

7%

ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس، عبوری ڈیٹا

ٹیکسٹائلز اور ملبوسات (بشمول ہنڈی کرافٹس) کی کل برآمدات نے مالی سال 2024-25 کے اپریل-اکتوبر کے دوران 7فیصد کی نمو ریکارڈ کی ہے، جو کہ مالی سال 2023-24 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20,007 ملین ڈالر سے بڑھ کر 21,358 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

ریڈی میڈ گارمنٹس (آر ایم جی) کی کیٹیگری نے 8,733 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ کل برآمدات (21,358 ملین ڈالر) کا سب سے بڑا حصہ (41فیصد) حاصل کیا ہے، اس کے بعد کاٹن ٹیکسٹائلز (33فیصد، 7,082 ملین ڈالر) اور مین میڈ ٹیکسٹائلز (15فیصد، 3,105 ملین ڈالر) ہیں، جو مالی سال 2024-25 کے اپریل-اکتوبر کے دوران  کےہیں۔

برآمدات میں نمو اپریل-اکتوبر 2024-25 کے دوران تمام اہم اشیاء میں دیکھی گئی ہے، مالی سال 2023-24 کے اسی عرصے کے مقابلے میں، سوائے اون اور ہنڈلوم کے، جن کی برآمدات بالترتیب 19فیصد اور 6فیصد کم ہوئیں ہیں۔

دستکاری سمیت ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی درآمد (اپریل-اکتوبر)

قدرامریکی ڈالر ملین میں

 

اجناس

اکتوبر۔23

اکتوبر۔24

فرق فیصد

اپریل تا اکتوبر2023

اپریل تا اکتوبر 2024

فرق فیصد

ریڈی میڈ گارمنٹس

162

183

13%

934

951

2%

کاٹن ٹیکسٹائل

209

310

48%

1,529

1,721

13%

انسان ساختہ ٹیکسٹائل

342

297

-13%

2,127

1,859

-13%

اون اور اونی ٹیکسٹائل

30

28

-8%

219

197

-10%

ریشم کی مصنوعات

15

16

5%

130

102

-21%

ہینڈلوم مصنوعات

0

0

34%

1

1

56%

قالین

4

4

0%

19

21

12%

جوٹ کی مصنوعات

20

24

20%

179

151

-16%

کل ٹیکسٹائل اور ملبوسات

783

861

10%

5,138

5,004

-3%

دستکاری

34

44

29%

326

421

29%

دستکاری سمیت کل T&A

817

905

11%

5,464

5,425

-1%

ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس، عارضی ڈیٹا

بھارت کی ٹیکسٹائلز اور ملبوسات کی مصنوعات کی درآمدات مالی سال 2023-24 میں 8,946 ملین ڈالر رہی ہیں، جو کہ مالی سال 2022-23 میں 10,481 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 15فیصد کم ہے۔

ٹیکسٹائلز اور ملبوسات (بشمول ہنڈی کرافٹس) کی کل درآمدات مالی سال 2024-25 کے اپریل-اکتوبر کے دوران 1فیصد کم ہو کر 5,425 ملین ڈالر ہو گئی ہیں، جو کہ مالی سال 2023-24 کے اسی عرصے میں 5,464 ملین ڈالر تھیں۔

مین میڈ ٹیکسٹائلز کی کیٹیگری نے 1,859 ملین ڈالر کی درآمدات کے ساتھ کل درآمدات (5,425 ملین ڈالر) کا سب سے بڑا حصہ (34فیصد) حاصل کیا ہے، کیونکہ اس شعبے میں مانگ اور سپلائی کا فرق موجود ہے۔

درآمدات میں زیادہ تر نمو کاٹن ٹیکسٹائلز کی مصنوعات میں دیکھی گئی ہے، خاص طور پر لمبے لمبے روئی کے ریشے کی درآمد کی وجہ سے۔ اس قسم کی درآمدات کے رجحانات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ملک میں پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو بڑھتی ہوئی کھپت اور خود انحصاری  کانتیجہ ہے۔

 

***

ش ح۔م م ۔ف ر

Urdu No. 4782 


(Release ID: 2089581) Visitor Counter : 24