وزارات ثقافت
سناتن دھرم کے دل کا سفر: مہا کمبھ 2025
عقیدے اور وراثت کا الہامی سفر
Posted On:
02 JAN 2025 12:35PM by PIB Delhi
‘‘ایمان اور عقیدت کا امرت ہماری روحوں کو پاک کرے جب ہم مہا کمبھ کی آسمانی چھتری کے نیچے جمع ہوتے ہیں۔’’
روحانی جوش و خروش کے درمیان، مہا کمبھ نگر کا سینٹرل اسپتال امید اور جوش کے ایک نئے باب کا آغاز کرتا ہے۔ مہا کمبھ تہوار کے آغاز سے عین قبل ایک بچی کی پیدائش، جس کا نام ’’گنگا‘‘ ہے، پاکیزگی اور مقدس ندیوں کی علامت ہے۔ ایک اور نوزائیدہ کے ساتھ، ایک بچہ جس کا نام ‘‘کمبھ’’ہے، یہ پیدائشیں زندگی کے دائرے اور مہا کمبھ کے تہوار کی برکتوں کو سمیٹتی ہیں۔ مہا کمبھ کے باضابطہ آغاز سے پہلے کام کرنے والا اسپتال، اتر پردیش حکومت کی جانب سے بھرپور تیاریوں کا ثبوت ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ، یہ اسپتال اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مہا کمبھ کا تقدس انسانی فلاح و بہبود کے عزم کا آئینہ دار ہو، اور اس میں روایتاور ترقی کا امتزاج ہو۔
مہا کمبھ، سناتن دھرم کے عروج کے طور پر جانا جانے والا تہوار، 2025 میں پریاگ راج میں اپنی شان و شوکت کو ظاہر کرے گا۔ ‘‘یاتراؤں کے بادشاہ’’ یا ‘‘تیرتھ راج’’ کے نام سے جانا جاتا ہے، پریاگ راج ایک ایسا شہر ہے جہاں پر، روحانیت اور تاریخ آپس میں ملتے ہیں، جس سے یہ سناتن ثقافت کا لازوال مجسم تشکیل پاتا ہے ۔ یہ مقدس سرزمین، جہاں گنگا، جمنا، اور سرسوتی دریا آپس میں ملتے ہیں، لاکھوں لوگوں کے لیے روحانی مقناطیس کا کام کرتی ہے جو آشیر واد اور نجات پانا چاہتے ہیں۔ یہاں، مہا کمبھ ایک آسمانی سفر میں بدل جاتا ہے جس میں عقیدت، مراقبہ، اور روحانیت کی 'تروینی' شامل ہے ۔
پریاگ راج کے روحانی جواہرات میں سے ایک قابل احترام بابا لوک ناتھ مہادیو مندر ہے جو ہلچل سے بھرے لوک ناتھ علاقے میں ہے۔ کاشی کے بابا وشوناتھ کے 'پرتیروپ' (عکاس) کے طور پر قابل احترام، بابا لوک ناتھ کا مندر لا فانی عقیدت کی بازگشت سے گونج رہا ہے۔ اس خود ساختہ شیو لِنگا کے حوالہ جات اسکند پران اور مہابھارت میں مل سکتے ہیں، جو اس کی قدیم جڑوں کو واضح کرتے ہیں۔ یاتریوں کا ماننا ہے کہ بابا لوک ناتھ کا آشیرواد حاصل کرنے سے دنیاوی کشمکش کو ختم کیا جا سکتا ہے، اور عظیم مہا کمبھ کے دوران، ہزاروں لوگ روحانیت کا تجربہ کرنے کے لیے اس مقدس مقام پر جمع ہوں گے۔ مندر کی ثقافتی میراث کومدن موہن مالویہ جیسے روشن خیالوں کے ساتھ وابستگی سے مزید تقویت ملتی ہے۔ شیو راتری پر اس کا مشہور شیو بارات جلوس اور ہولی کی رنگا رنگ تقریبات پریاگ راج کے روحانی جوش و خروش کے متحرک منظر نامے میں اضافہ کرتی ہیں۔ جیسے جیسے شہر مہا کمبھ کی تیاری کر رہا ہے، بابا لوک ناتھ کا مندر بلاشبہ دنیا بھر کے عقیدت مندوں کے لیے ایک مرکز بن جائے گا۔
مہا کمبھ کے روحانی شہر کا اکھاڑا سیکٹر عقیدت کے ساتھ دھڑکتا ہے جب ناگا سنیاسی اور سنت رسومات ادا کرنے، مراقبہ کرنے اور حکمت مشترک کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ ان میں مہنت شراون گری اور مہنت تارا گری کی کہانیاں ایک منفرد دلکشی کے ساتھ گونجتی ہیں۔ اپنے پالتو جانوروں کے لیے ان کی گہری محبت— بالترتیب لالی اور سوما — سناتن دھرم میں بھائی چارے کے عنصر کو نمایا کرتی ہیں ۔ یہاں ہر جاندار کوخدا سمجھا جاتا ہے۔ ان سنتوں نے دنیاوی تعلقات کو ترک کر دیا ہے، اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ خاندانی رشتےنبھاتے ہیں، اہنسا (عدم تشدد) اور غیر مشروط محبت کے اصول کواپناتے ہیں۔ اس طرح کی داستانیں سنیاسیوں کی سادہ زندگی کو بیان کرتی ہیں اور مہا کمبھ کی شمولیت کی روح کو اجاگر کرتی ہیں اور روحانیت اور وجود کی سادہ خوشیوں کے درمیان مماثلت پیدا کرتی ہیں۔
مہارشی دروسا آشرم، جو جھونسی کے پُرسکون علاقے میں واقع ہے، پریاگ راج کی روحانی کشش میں ایک اور اضافہ ہے۔ یہ قدیم مقام، افسانوی بابا مہارشی درواسا سے وابستہ،خدا،توبہ اور نجات کی کہانیاں رکھتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مہارشی درواس کے زبردست مراقبے نے بھگوان شیو کو مطمئن کیا، جنھوں نے انہیں بھگوان وشنو کے سدرشن چکر کے غضب سے تحفظ فراہم کیا۔ بابا کی طرف سے قائم کیا گیا شیولنگ ‘ابھے دان’ (خوف سے آزادی) کے متلاشی عقیدت مندوں کے لیے امید کی کرن بنا ہوا ہے۔ مہا کمبھ کی تیاری میں، آشرم کی خاطر خواہ بازیابی ہوئی ہے، اس کے سرخ ریتیلے پتھر کے دروازے اور بہتر سہولتیں یاتریوں کو اس کے تقدس میں غرق ہونے کی دعوت دے رہے ہیں ۔ یہ دیو مالائیت اور روحانیت کے درمیان ا ٹوٹ رشتے کی عکاسی کرتا ہے ۔
کمبھ کو چار جہتی جشن کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس میں روحانی سفر، ایک لاجسٹک عجوبہ ، ایک اقتصادی رجحان، اور عالمی اتحاد شامل ہیں ۔ کلپ واس کا تصور، جہاں لوگ زندگی کی ابدی سچائیوں کو قبول کرنے کے لیے عارضی ڈیجیٹل دنیا سے منقطع ہو جاتے ہیں، مہا کمبھ کی تبدیلی کی طاقت کا مظہر ہے۔ مہا کمبھ محض ایک تقریب نہیں ہےیہ طرز زندگی ہے، ایک تہوار ہے جو خدائی آئین کے تحت چلتا ہے۔ اس کی روح سنتوں اور باباؤں کے ست سنگ میں ہے، جہاں دھرم تجارت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، سناتن ویدک ہندو مت کی اقدار کو برقرار رکھتے ہیں۔
سنگم کے مقدس گھاٹ 2025 میں لاکھوں عقیدت مندوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ مہا کمبھ کاوعدہ ہے کہ اس جیسا روحانی سفر کوئی اور نہیں ہوگا۔ یہ کسی کی جڑوں سے دوبارہ جڑنے، سناتن دھرم کی لازوال حکمت کا تجربہ کرنے، اور ایک ایسے جشن میں حصہ لینے کی دعوت ہے جو دنیا سے ماورا ہے۔ بابا لوک ناتھ کی خدائی نعمتوں سے لے کر مہارشی درواس کی افسانوی وراثت تک، سنیاسیوں کے انسانی بندھنوں سے لے کر خود زندگی کے کرشموں تک، مہا کمبھ ایمان، عقیدت اور ماورائی کی ایک سوغات ہے۔
حوالہ جات
https://kumbh.gov.in/
محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ (DPIR)، حکومت اتر پردیش
برائے مہربانی پی ڈی ایف فائل تلاش کریں۔
ش ح۔ض ر ۔س ع س
UNO-4779
(Release ID: 2089572)
Visitor Counter : 25