وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا


بھارت اپنے ممتاز ترین رہنماؤں میں سے ایک ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگ منارہاہے: وزیر اعظم

انہوں نے وزیر خزانہ سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں ، جنہوں نے گزشتہ برسوں میں ہماری اقتصادی پالیسی پر مضبوط چھاپ چھوڑی: وزیر اعظم

ہمارے وزیر اعظم کے طور پر انہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وسیع تر کوششیں کیں: وزیر اعظم

Posted On: 26 DEC 2024 11:11PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے ممتاز ترین لیڈروں میں سے ایک ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگ منارہا ہے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ معمولی  ابتداء سے ایک معزز ماہر معاشیات بنے ۔ ہمارے وزیر اعظم کے طور پر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وسیع ترکوششیں کیں ۔


وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
ہندوستان اپنے ممتاز ترین لیڈروں میں سے ایک ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگ منارہا ہے ۔ معمولی ابتداء  سے وہ ایک معزز ماہر معاشیات بن گئے ۔ انہوں نے وزیر خزانہ سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں ، اور گزشتہ برسوں میں ہماری اقتصادی پالیسی پر ایک مضبوط چھاپ چھوڑی ۔ پارلیمنٹ میں ان کی مداخلت بھی بصیرت انگیز تھی ۔ ہمارے وزیر اعظم کے طور پر انہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وسیع تر کوششیں کیں ۔

"ڈاکٹر منموہن سنگھ جی اور میں نے باقاعدگی سے تبادلۂ خیال کیا جب وہ وزیر اعظم تھے اور میں گجرات کا وزیر اعلی تھا ۔ ہم حکمرانی سے متعلق مختلف موضوعات پر وسیع بات چیت کرتے تھے ، جس میں ان کی حکمت اور شائستگی ہمیشہ نظر آتی تھی ۔

غم کی اس گھڑی میں ، میری ہمدردیاں ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے خاندان ، ان کے دوستوں اور بے شمار مداحوں کے ساتھ ہیں ۔ اوم شانتی ۔ "

******

(ش ح ۔ف ا۔ج ا(

U.No. 4602


(Release ID: 2088291) Visitor Counter : 11