امور داخلہ کی وزارت
امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سابق وزیر اعظم آنجہانی جناب اٹل بہاری واجپئی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر نئی دہلی میں ان کے اسمرتی استھال ’سدیو اٹل‘ پر خراج عقیدت پیش کیا
گڈ گورننس اور عوامی بہبود کے تئیں اٹل جی کی لگن آئندہ نسلوں کی رہنمائی کرتی رہے گی
اٹل جی نے نظریہ اور مبنی بر قدر سیاست کے تئیں اپنی لگن کے ساتھ ملک میں ترقی اور اچھی حکمرانی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا
ثقافتی قوم پرستی کو ورک کلچر بنانے والے واجپئی جی نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی
اٹل جی قطبی ستارے کی طرح ہمیشہ قومی خدمت کے راستے پر اہلِ وطن کی رہنمائی کرتے رہیں گے
Posted On:
25 DEC 2024 12:55PM by PIB Delhi
امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سابق وزیر اعظم آنجہانی جناب اٹل بہاری واجپئی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر نئی دہلی میں ان کے اسمرتی استھال ’سدیو اٹل‘ پر خراج عقیدت پیش کیا۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹوں میں جناب امت شاہ نے کہا کہ گڈ گورننس اور عوامی بہبود کے تئیں اٹل جی کی لگن آئندہ نسلوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ جناب اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش پر اُن کے سامنے سر بہ خم ہو كر جناب شاہ نے کہا کہ اٹل جی نے نظریہ اور مبنی بر قدر سیاست کے تئیں اپنی لگن کے ساتھ ملک میں ترقی اور اچھی حکمرانی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ واجپئی جی نے ثقافتی قوم پرستی کو کام کا کلچر بنایا اور ہمیشہ ملک کی سلامتی اور عوامی بہبود کو اولین ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ اٹل جی قطبی ستارے کی طرح ہمیشہ ہم وطنوں کی قومی خدمت کے راستے پر رہنمائی کرتے رہیں گے۔
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:4551
(Release ID: 2087861)
Visitor Counter : 16