وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے معروف گلوکار محمد رفیع کو ان کی 100 ویں سالگرہ پر یاد کیا

Posted On: 24 DEC 2024 7:12PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عظیم گلوکار محمد رفیع صاحب کو ان کی 100 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ محمد رفیع صاحب ایسے گلوکار تھے جن کا ثقافتی اثر اور اثر پذیری نسلوں سے بالاتر ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’عظیم محمد رفیع صاحب کو ان کی 100 ویں سالگرہ پر یاد کرتا ہوں۔ وہ ایک میوزیکل جینیئس تھے جن کا ثقافتی اثر نسلوں سے بالاتر ہے۔ رفیع صاحب کے نغموں میں مختلف جذبات و احساسات پیش کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔ ان کی ہمہ جہت صلاحیت بھی وسیع تھی۔ میری تمنا ہے کہ ان کی موسیقی لوگوں کی زندگیوں میں خوشیوں کا اضافہ کرتی رہے۔‘‘

 

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4539


(Release ID: 2087689) Visitor Counter : 15