وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت 23 دسمبر کو مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی شدہ افراد کو 71000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے
Posted On:
22 DEC 2024 9:48AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 دسمبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے نئے بھرتی شدہ افراد کو 71000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ موصوف اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔
روزگار میلہ وزیر اعظم کے ذریعہ روزگار بہم رسانی کو دی جانے والی اعلیٰ ترین ترجیح کی عہد بندگی کی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے۔ یہ میلہ تعمیر ملک اور اختیار دہی کے معاملے میں نوجوانوں کی شراکت داری میں انہیں بامعنی مواقع فراہم کرائے گا۔
روزگار میلے کا اہتمام ملک بھر میں 45 مقامات پر کیا جائے گا۔ یہ بھرتیاں مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے لیے کی جا رہی ہیں۔ نئے بھرتی شدہ نوجوان، جنہیں ملک بھر سے منتخب کیا گیا ہے، وہ وزارت داخلہ، محکمہ ڈاک، محکمہ اعلیٰ تعلیم، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، محکمہ مالی خدمات، وغیرہ سمیت مختلف وزارتوں/محکموں میں شمولیت اختیار کریں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4420
(Release ID: 2086957)
Visitor Counter : 21
Read this release in:
Odia
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada