امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں سشسترسیما بل (ایس ایس بی ) کے 61 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی


مرکزی وزیر داخلہ نے انٹیگریٹڈ چیک پوائنٹ (آئی سی پی) اگرتلہ اور پیٹرا پول میں بی جی ایف کے نو تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا ای-افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت آیوشمان کارڈ، بیرکس، سی اے پی ایف ای- ہاؤسنگ، اسکالرشپس جیسی اسکیموں کے ساتھ سی اے پی ایف اہلکاروں کی زندگیوں کو آسان بنا رہی ہے

ایس ایس بی کے جوان سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کو تربیت دے کر خود روزگار کو فروغ دے رہے ہیں

ایس ایس بی نے سرحدی دیہات کی ثقافت، زبان اور بھرپور ورثے کو ملک کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کا منفرد کام کیا ہے

سشستر سیما بال نے اپنے فرائض کے ذریعے "خدمت، سلامتی اور بھائی چارے" کے نعرے کو پورا کیا ہے

ایس ایس بی  نے نیپال اور بھوٹان کے ساتھ اعتماد، وراثت اور دوستی کی ثقافت کو فروغ دیا ہے

ایس ایس بی زیرو ٹالرنس پالیسی کے ساتھ سرکاری اراضی سے تجاوزات ہٹانے، منشیات، ہتھیاروں، جنگلی حیات، جنگلاتی مصنوعات اور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے

ایس ایس بی کی محنت اور لگن کی وجہ سے آج بہار اور جھارکھنڈ ریاستیں نکسلیوں سے پاک ہو گئی ہیں

Posted On: 20 DEC 2024 5:02PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں سشستر سیما بل (ایس ایس بی ) کے 61 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے انٹیگریٹڈ چیک پوائنٹ (آئی سی پی ) اگرتلہ اور پیٹرا پول میں بی جی ایف  کے نو تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا بھی ای-افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر (آئی بی)، سکریٹری، بارڈر مینجمنٹ، ایم ایچ اے، ڈی جی، ایس ایس بی اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے  اپنے خطاب کے آغاز میں ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور مشرقی خطے سے بائیں بازو کی انتہا پسندی کو ختم کرنے میں اپنی جانیں قربان کیں۔ وزیرداخلہ نے شہیدوں کے اہل خانہ سے کہا کہ ان کے بہادر بیٹوں کی قربانی نے ملک کو ایک نئی زندگی، توانائی اور ولولہ دیا ہے اور پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 61 برسوں  میں ایس ایس بی کو 4 پدم شری، 1 کیرتی چکر، 6 شوریہ چکر، 2 صدر کے بہادری کے تمغے، 25 پولیس گیلنٹری میڈل اور 35 بہادری کے تمغے ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی کو ملنے والے یہ قومی سطح کے اعزازات ظاہر کرتے ہیں کہ ایس ایس بی کے جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے کتنے پرعزم ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ سشستر سیما بال نے بھارت  کے سرحدی دیہاتوں کی ثقافت، زبان اور بھرپور ورثے کو ملک کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کا منفرد کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی نے اپنے فرائض کے ذریعے ’’خدمت، سلامتی اور بھائی چارے‘‘ کے نصب العین کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی نے نیپال اور بھوٹان کے ساتھ اعتماد، وراثت اور دوستی کی روایات کو آگے بڑھایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی نے’ ایک سرحد، ایک فورس‘ کی پالیسی اپنائی تھی، جس کے بعد ایس ایس بی کو نیپال اور بھوٹان کے ساتھ سرحد کی چوکسی اور حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1963 میں اپنی بنیاد رکھنے کے بعد سے، ایس ایس بی  نے سرحدی دیہاتوں میں ہندوستان کے ساتھ حب الوطنی اور محبت  ​​کا زبردست احساس پیدا کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہم وطنوں کو اپنی حفاظت کا یقین دلایا گیا ہے کیونکہ ایس ایس بی کے جوان نیپال اور بھوٹان کے ساتھ 2450 کلومیٹر طویل ہندوستانی سرحد پر اپنی خدمات انجام  دے رہے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ 61 سال کی اپنی شاندار تاریخ میں ایس ایس بی نے خدمت، سلامتی اور بھائی چارے کے نعرے اور قوم، عقیدت اور قوم کی خدمت کے جذبے کو سب سے پہلے پیش کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایس ایس بی کے جوانوں نے سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ، ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور ملک دشمن عناصر کی دراندازی کو بہت فعال طریقے سے روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی نے سی آر پی ایف اور مقامی پولیس فورس کے ساتھ مل کر پورے مشرقی علاقے کو نکسلیوں سے پاک   بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس بی نے تقریباً چار دہائیوں کے بعد بہار اور جھارکھنڈ کو نکسلیوں سے پاک  بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلی گوڑی کوریڈور مشرقی بھارت  کا ایک بہت اہم علاقہ ہے اور یہاں ایس ایس بی کی تعیناتی پوری قوم کے لئے یقین دہانی اور اعتماد کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی کی چوکسی کی وجہ سے ہم مشرقی علاقے میں اعتماد کا ماحول پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان دوستانہ تعلقات کے وقار کا احترام کرتے ہوئے ایس ایس بی کے ذریعہ نو مینز لینڈ میں 1100 سے زیادہ تجاوزات کو ہٹانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایس ایس بی نے گزشتہ 3 سالوں میں سرحد کے 15 کلومیٹر کے اندر سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف  زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی کو تجاوزات سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ایس ایس بی زیرو ٹالرنس پالیسی کے ساتھ سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے، منشیات، ہتھیاروں، جنگلی حیات، جنگلاتی مصنوعات اور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی نے 4000 سے زائد اسمگلرز، 16000 کلو گرام سے زائد منشیات، 208 ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی نے 183 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور 301 متاثرین کو بچایا ہے جن میں 231 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایس ایس بی  نے یقینی طور پر خواتین کے وقار کے تحفظ میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ جموں و کشمیر میں بھی ایس ایس بی نے پوری چوکسی کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایس ایس بی کی تعیناتی سے تمام سیکورٹی فورسز کو بڑا فروغ ملا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایس ایس بی کے جوانوں نے مختلف کارروائیوں میں 19 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 14 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس ایس بی نے گزشتہ 7سالوں میں 600 سے زیادہ ماؤنوازوں کو گرفتار کیا ہے، 15 سے زیادہ ماؤنوازوں کو ہلاک کیا ہے اور ایس ایس بی کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے 28 ماؤنوازوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس بی کے فرائض صرف سیکورٹی تک محدود نہیں ہیں بلکہ فورس نے مختلف امدادی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا ہے اور آفات کے دوران پوری تیاری کے ساتھ لوگوں کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب ہو یا لینڈ سلائیڈنگ، ان جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی ہیں اور ملک کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایس ایس بی کے جوانوں کی بے لوث خدمات اور عزم نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں اور اس نے ملک کے لوگوں کے دلوں میں ایس ایس بی کے تئیں اچھا جذبہ پیدا کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت آیوشمان کارڈ، بیرکس، سی اے پی ایف ای -ہاؤسنگ اور اسکالرشپ جیسی اسکیموں کے ساتھ سی اے پی ایف اہلکاروں کی زندگیوں کو آسان بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں مودی حکومت نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی فلاح و بہبود کے لیے 41 لاکھ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے ہیں، جن کے ذریعے 1600 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 13 ہزار مکانات، 113 بیرکیں اور ای-آواس پورٹل بنایا گیا ہے جس کے ذریعے ہزاروں مکانات الاٹ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 6 لاکھ 31 ہزار 346 فورس اہلکاروں کو سی اے پی ایف ای -ہاؤسنگ پورٹل کا فائدہ ملا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ کھیل کے میدان میں بھی ایس ایس بی نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک کے لیے 72 تمغے جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی  کے تربیت یافتہ اہلکاروں نے سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کو شہد کی مکھیوں کے پالنے، کمپیوٹر، موبائل کی مرمت اور ڈرائیونگ جیسے کئی شعبوں میں تربیت دے کر خود روزگار کے لیے تیار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، نشے سے پاک بھارت ابھیان کے تحت، ایس ایس بی  نے بھی تقریباً 36000 نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے آگاہ کرنے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس بی نے سی اے پی ایف کی شجرکاری مہم کو آگے بڑھایا ہے اور ہمارے سی اے پی ایف جوانوں نے 15 نومبر 2024 تک 6 کروڑ سے زیادہ درخت لگا کر دھرتی ماں کی خدمت کی ہے۔

*****

ش ح۔ ف خ

U-No. 4373


(Release ID: 2086557) Visitor Counter : 14