ریلوے کی وزارت
مہا کمبھ میلے کے دوران مفت سفر کے بارے میں گمراہ کن رپورٹس پر وضاحت
Posted On:
18 DEC 2024 1:14PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے نے کچھ میڈیا اداروں کی ایسی خبروں کا نوٹس لیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہا کمبھ میلے کے دوران مسافروں کو مفت سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ہندوستانی ریلوے ان خبروں کی واضح طور پر تردید کرتا ہے، کیونکہ یہ مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
ہندوستانی ریلوے کے قواعد و ضوابط کے تحت درست ٹکٹ کے بغیر سفر کرنا سختی سے ممنوع ہے اور یہ قابل سزا جرم ہے۔ مہا کمبھ میلہ یا کسی اور موقع کے دوران مفت سفر کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
ہندوستانی ریلوے مہا کمبھ میلے کے دوران مسافروں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ مسافروں کی متوقع آمد کے پیش نظر خاص انتظامات کیے جا رہے ہیں،جس میں عارضی طور پر ٹھہرنے کے لیے مخصوص جگہ، اضافی ٹکٹ کاؤنٹر اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں۔
***********
U.No: 4204
ش ح۔ع و۔ع ر
(Release ID: 2085543)
Visitor Counter : 27