وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

مزید جشن منائیں اورزیاں سے بچیں: 25ویں ہارن بل فیسٹیول نے پائیداریت کی راہ ہموار کی!

Posted On: 11 DEC 2024 5:26PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019OYF.jpg

’’تہواروں کے تہوار‘‘ کے طور پر منائے جانے والے 25 ویں ہارن بل فیسٹیول نے اس سال صفر اخراج اور ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک (ایس یو پی)سے پاک ہوکر پائیداریت کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔ ناگالینڈ کی بھرپور ثقافت ، موسیقی اور روایات کی نمائش کے لیے جانا جانے والا یہ تہوار ماحول دوست ایونٹ مینجمنٹ میں ایک طاقتور مثال قائم کر رہا ہے ۔ روزانہ 2 لاکھ سے زیادہ شائقین کی آمد کے ساتھ ، یہ پہل ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے ۔

اس سال ہارن بل فیسٹیول کا افتتاح ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے کیا ۔ فیسٹیول عالمی پائیداریت کے اہداف کے ساتھ منسلک ہے ، جس کا مقصد ہندوستان میں ماحول دوست تقریبات کے لیے ایک معیارقائم کرنا ہے ۔ کچرے کے بندوبست  کے سخت طریقوں کے نفاذ اور کمیونٹی کی شمولیت کے ساتھ ، اس فیسٹول نے ثقافتی تقریبات کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں رہنمائی کی ۔

فیسٹیول کو صفر اخراج اور سنگل یوز پلاسٹک (ایس یو پی) سے پاک انعقاد بنانے کے لیے کئی موثر اقدامات کئے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ON1M.jpg

ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی کوشش کے تحت اسٹرا ، ڈسپوزایبل پلیٹیں ، کپ اور پلاسٹک کے تھیلوں سمیت ایک بار استعمال ہونے والے تمام پلاسٹک پر پابندی عائد تھی ۔ اس پہل کی حمایت کرنے کے لیے ، دکانداروں کو بانس کے اسٹرا، بائیوڈیگریڈیبل کٹلری ، پتوں کی بنی پلیٹیں اور کاغذ کے تھیلے جیسے پائیدار متبادل استعمال کرنے کی ضرورت پڑی ، جو ماحول دوست اور حل پذیر دونوں ہوں۔ ان متبادلات نے اخراج کو کم کرنے اور سبز ، صاف ماحول کو فروغ دینے میں مدد کی ۔ اس پہل کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ، نفاذ کرنے والی ٹیموں اور رضاکاروں نے مقام کی سرگرم نگرانی کی۔ وہ دکانداروں کو رہنمائی فراہم کرنے میں مشغول رہے  اور صرف منظور شدہ مواد کے استعمال کو یقینی بنانے کےلیے باقاعدگی سے جانچ پڑتال کرتے رہے۔شائقین  کو ماحول سے سازگار متبادل چننے  اور پائیداریت سے متعلق عزم کو تقویت دینے کےلیے تعلیمی توضیحات اور عوامی بیداری مہم کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00336X7.jpg

اخراج کے انتظام کا ایک جامع نظام قائم کیا گیا ، جس کی شروعات منبع پر ہی اخراج کے اجزا کی علیحدگی سے ہوئی ۔ گیلے ، خشک اور دوبارہ قابل استعمال کچرے کے لیے لیبل والے ڈبے ہر جگہ رکھے گئے تھے ، جہاں تربیت یافتہ رضاکار،شائقین کوکوڑے کو  مناسب طو رپرٹھکانے لگانے اور طرز عمل میں تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد کر رہے تھے ۔ ایک مخصوص خشک کوڑا چھانٹنے والا اسٹیشن پلاسٹک ، کاغذ ، شیشے اور دھاتوں جیسے زمروں میں کوڑا جمع کرتا رہا اوردوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے مرکز کو بھیجتا رہا۔ گیلے کچرے کو کمپوسٹنگ یونٹس کا استعمال کرتے ہوئے برموقع پروسیس کیا گیا، جس سے کھاد پیدا ہوئی اور جس سے مقامی زرعی کھیتوں اور کمیونٹی باغات کو فائدہ پہنچا ۔ اس سے کوڑے کے انتظام کا ایک دائروی ماڈل بنا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TWUB.jpg

اخراج کو مزید کم کرنے کے لیے ، کھانے کے اسٹالوں میں دوبارہ استعمال کے قابل یا کمپوسٹ کے قابل برتن جیسے کیلے کے پتے اور بیگسی پر مبنی پلیٹیں استعمال کی جاتی ہیں ، جبکہ شائقین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے برتن خود لائیں یا مقام پر دوبارہ استعمال کے قابل سامان خریدیں ۔ پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے فیسٹیول کے مقام  پر پانی بھرنے کے اسٹیشن لگائے گئے  اور شائقین کو دوبارہ استعمال کے قابل بوتلیں لانے کی ترغیب دی گئی۔ان بوتلوں کو دوبارہ بھرنے کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ، ہارن بل فیسٹیول میں 42 بیت الخلاء نصب کئے گئے ، جن میں سے 36 مورنگ (فوڈ ایریا) میں اور 6 عوامی مقامات پر نصب تھے ۔ ان بیت الخلاء کو پورے پروگرام کے دوران باقاعدگی سے صاف رکھا گیا ۔

آئی ای سی کی مہموں نے فیسٹیول میں پائیدار رویے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ پورے مقام پر معلوماتی نمائشیں رکھی گئیں جن میں شائقین کو ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کے لیےرہنما اور عملی تجاویز فراہم کی گئیں ۔ اس دوران رضاکاروں نے موقع پر بیداری کے اجلاس منعقد کیے تاکہ شرکاء کو صفر اخراج پروٹوکول کو سمجھانے اور ان کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ہارن بل فیسٹیول کے صفر اخراج کے نقطہ نظر نے اہم ماحولیاتی اثرات مرتب کیے ہیں ، خاص طور پر ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک (ایس یو پی) کے اخراج میں کمی ۔ تقریبا 1 لاکھ ایس یو پی آئٹمز کو روزانہ استعمال ہونے سے روکا گیا۔ 10 روزہ فیسٹیول میں مجموعی طور پر تقریبا 1 ملین کم آئٹمز تھیں ، جس سے خطے میں پلاسٹک کی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ اس کے علاوہ ایس یو پی کے استعمال کو ختم کرکے ، فیسٹیول نے ممکنہ طور پر 50 میٹرک ٹن سے زیادہ CO2 کے اخراج سے بچا  جاسکا۔ اس کے کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی واقع ہوئی ۔ ماحول دوست مواد کی مقامی سورسنگ نے نقل و حمل سے متعلق اخراج کو مزید کم کیا ۔ وہیں پلاسٹک کے اخراج کو روک کر ، اس میلے نے میتھین اور ایتھلین ، طاقتور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کی ، اس طرح عالمی آب و ہوا کے اہداف کے مطابق اور ناگالینڈ میں ہوا کے معیار کو بہتر بنایا ۔ فیسٹیول نے چھانٹنے والے اسٹیشنوں کو نصب کرکے اور کاغذ ، شیشے اور دھاتوں جیسے قابل تجدید مواد کی ری سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کرکے دائروی معیشت کو بھی فروغ دیا ۔ بعد میں اس مواد کو مجاز مراکز کو بھیجا گیا ، جس سے وسائل کے تحفظ اور توانائی کی کھپت کو کم کیا گیا ۔

ناگالینڈ میں ہارن بل فیسٹیول کی صفر اخراج  پہل کی کامیابی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تقریبات کے لیے قابل تقلید نمونہ کے طور پر کام کر سکتی ہے ۔ تہواروں ، محفلوں موسیقی اور عوامی اجتماعات میں اسی طرح کے اقدامات اپنانے سے ہم ماحولیاتی اثرات کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں ، ماحولیاتی نظام کی حفاظت کر سکتے ہیں اور آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹ سکتے ہیں ۔ یہ پہل نہ صرف ناگالینڈ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ آب و ہوا کی تبدیلی اور پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے لیے ایک درخشاں  مثال بھی ہے ۔

****

U. No. 3854

(ش ح ۔ض ر ۔ش ہ ب)


(Release ID: 2083362) Visitor Counter : 20