عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوتھے گڈ گورننس ہفتہ 2024 کے دوران 19 دسمبر 2024 کو ایک ملک گیر مہم ’پرشاسن گاوں کی اُور‘ شروع کی جائے گی


ایک ہفتہ کا پروگرام 19 سے 24 دسمبر 2024 تک منعقد ہوگا جس میں نئی ​​دہلی، ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیز تمام اضلاع میں تقریبات کا احاطہ کیا جائے گا

مرکزی وزیر (پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ وزارتوں/محکموں کی طرف سے خصوصی مہم 4.0 کے دوران بہترین طریقوں پر 23 دسمبر 2024 کو ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کریں گے

خصوصی مہم 4.0، گڈ گورننس انڈیکس 2023 اور سی پی جی آر اے ایم ایس کی سالانہ رپورٹوں پر تشخیصی رپورٹ جاری کی جائے گی

Posted On: 07 DEC 2024 10:46AM by PIB Delhi

ڈی اے آر پی جی مرکزی سکریٹریٹ میں ’فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ‘ کے اقدام کے نتائج پیش کرے گا اور 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا میں کمی کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے دوران بہترین طریقہ کار بھی پیش کرے گا

’پرشاسن گاؤں کی اُور‘ عوامی شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ملک گیر مہم 19 سے 24 دسمبر 2024 تک بھارت کے تمام اضلاع، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کی جائے گی۔ ’پرشاسن گاؤں کی اُور‘ خصوصی مہم 4.0 کا ایک غیر مرکوز ایڈیشن ہے، جو 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک مرکزی وزارتوں/محکموں اور پی ایس یوز میں چلایا گیا۔

اس مہم میں 700 سے زیادہ ضلع کلکٹر حصہ لیں گے اور عہدیدار تحصیلوں اور پنچایت سمیتی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے۔ یہ تیسرا موقع ہے، جب حکومت ہند عوامی شکایات کو دور کرنے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے تحصیل سطح پر ایک قومی مہم چلائے گی۔ ’پرشاسن گاؤں کی اور‘ ابھیان گڈ گورننس کے لیے ایک قومی تحریک بنائے گی جو آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔

گڈ گورننس ہفتہ 2024 کا تیاری کا مرحلہ 11 سے 18 دسمبر 2024 تک شروع ہوگا۔ گڈ گورننس ہفتہ 2024 کے پروگرام کو شروع کرنے کے لئے، ایک پورٹل https://darpgapps.nic.in/GGW24 کا افتتاح 11 دسمبر 2024 کو کیا جائے گا۔ یہ ایک سرشار پورٹل ہوگا، جس میں ضلع کلکٹر تیاری اور نفاذ کے مراحل کے دوران اچھی حکمرانی کے طریقوں اور ویڈیو کلپس کے ساتھ پیش رفت اپ لوڈ کریں گے۔

نفاذ کے مرحلے میں، ضلع کلکٹر مندرجہ ذیل ڈیٹا کو وقف شدہ پورٹل پر بھی مشترک کریں گے، جس کا ازالہ 19 سے 24 دسمبر  2024 کی مدت میں کیا جائے گا۔

  1. سروس ڈیلیوری کے تحت درخواستوں کا نمٹایا جانا
  2. ریاستی شکایات کے پورٹل میں شکایات کا ازالہ
  3. سی پی جی آر اے ایم ایس میں شکایات کا ازالہ
  4. آن لائن سروس ڈیلیوری کے لیے شامل کی گئی نئی سروسز کی تعداد
  5. بہترین گڈ گورننس کے طریقے
  6. عوامی شکایات میں کامیابی کی کہانیاں

ہر ضلع میں 23 دسمبر 2024 کو ضلع کلکٹر کی صدارت میں ضلعی سطح کی اختراعات پر مبنی ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں ان اختراعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن کا مقصد اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی اور شہریوں کو ڈیجیٹلی بااختیار بنانا ہے۔

 

******

ش  ح۔ ش ا ر ۔ م ر

U-NO. 3609


(Release ID: 2081854) Visitor Counter : 39