وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اترپردیش کے شہر قنوج میں بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا؛ پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا
Posted On:
06 DEC 2024 8:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر قنوج میں بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے ہلاک ہونے والے ہرشخص کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کی مالی امداد اور مجروحین کے لیے 50000 روپئے دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
’’اتر پردیش کے قنوج میں بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر غمزدہ ہوں۔ اپنے اعزا کو کھونے والوں کے تئیں تعزیت۔ مجروحین جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔
ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3607
(Release ID: 2081730)
Visitor Counter : 28
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam