وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی
جناب ایکناتھ شندے اور جناب اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی
مہاراشٹر کی مزید ترقی میں مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
Posted On:
05 DEC 2024 8:44PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے جناب ایکناتھ شندے اور جناب اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بھی مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے مہاراشٹر میں مزید ترقی کے لیے مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
’’ جناب دیویندر فڑنویس جی کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔
جناب ایکناتھ شندے جی اور جناب اجیت پوار جی کو بھی ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم نہایت تجربہ کار اور متحرک ہے، اور اس ٹیم کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے ہی مہاراشٹر میں مہایوتی کو تاریخی مینڈیٹ ملا ہے۔ یہ ٹیم ریاست کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
میں مہاراشٹر کی مزید ترقی میں مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح ۔رض
U-3540
(Release ID: 2081385)
Visitor Counter : 10
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam