وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے  جونیئر ایشیا کپ 2024 جیتنے پر ہندوستانی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی

Posted On: 05 DEC 2024 10:44AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جونیئر ایشیا کپ 2024 جیتنے پر ہندوستانی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘ہمیں اپنے ہاکی چمپئنز پر فخر ہے!

یہ ہندوستان میں  ہاکی کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ ہماری مردوں کی جونیئر ٹیم نے جونیئر ایشیا کپ 2024 کا ٹائٹل جیتا ہے۔ ان کی بے مثال مہارت، غیر متزلزل حوصلہ اور ناقابل یقین ٹیم ورک نے اس جیت کو کھیلوں کی تاریخ میں درج کر دیا ہے۔

نوجوان چیمپئنز کو مبارکباد اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔’’

*****

ش ح۔ ک ا۔ اش ق


(Release ID: 2080936) Visitor Counter : 31