امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج بھونیشور، اڈیشہ میں 59ویں پولیس کے ڈائریکٹرجنرلز/آئی جیز کانفرنس کا افتتاح کیا
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی مشرقی سرحدوں پر ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز، امیگریشن کے رجحانات اور شہری پولیسنگ جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے
جناب امت شاہ نے زیروٹالرینس پالیسی اور زیروٹالرینس ایکشن کے نفاذ کے لیے زیروٹالرینس پالیسی کی طرف پہل پر زور دیا
Posted On:
29 NOV 2024 9:18PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے جناب امت شاہ نے آج بھونیشور، اڈیشہ میں 59ویں پولیس کے ڈی جی پیز/آئی جیز کانفرنس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی دوسرے اور تیسرے دن کی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ اس کانفرنس کا انعقاد ہائبرڈ موڈ میں کیا جا رہا ہے اور اس میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف آف پولیس اور سی پی ایف/سی پی اوز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ملک بھر سے بہت سے پولیس افسران اس کانفرنس میں ورچوئل طور پر شرکت کر رہے ہیں،آج کے پروگرام میں قومی سلامتی کے مشیر، وزیر مملکت برائے داخلہ اور مرکزی داخلہ سکریٹری نے بھی حصہ لیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے انٹیلی جنس بیورو کے افسران کو میرٹوریس سروس کے لیے پولیس میڈلز پیش کیے اور مرکزی وزارت داخلہ کی کتاب ‘رینکنگ آف پولیس اسٹیشنز 2024’ کا بھی اجرا کیا۔ انہوں نے ملک کے تین بہترین تھانوں کو ٹرافیاں پیش کرکے اعزاز سے نوازا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے 2024 کے عام انتخابات کے پرامن انعقاد اور 3 نئے فوجداری قوانین کے بلاتعطل نفاذ کے لیے پولیس قیادت کو مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر داخلہ اوراورامداد باہمی کے وزیر نے جموں و کشمیر، شمال مشرقی اور بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری جیسی اہم کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ 3 نئے فوجداری قوانین کے ساتھ، ہندوستان کا فوجداری انصاف کا نظام، جو پہلے سزا پر مبنی تھا، انصاف پر مبنی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نئے قوانین کی بنیادی روح ہندوستانی روایت سے متاثر ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سال 2047 تک ہندوستان کو ایک مکمل ترقی یافتہ ملک اور 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں سیکورٹی اداروں کا کردار بہت اہم ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی مشرقی سرحدوں پر ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز، امیگریشن کے رجحانات اور شہری پولیسنگ جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ جناب امت شاہ نے زیروٹالرینس کی حکمت عملی اور زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے نفاذ کے لیے زیرو رٹالرینس کی طرف پہل کرنے پر زور دیا۔
اگلے دو دنوں کے دوران، ملک کی اعلیٰ پولیس قیادت موجودہ اور ابھرتے ہوئے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرے گی، جن میں بائیں بازو کی انتہا پسندی، ساحلی سلامتی، منشیات، سائبر کرائم اور اقتصادی تحفظ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی پیش رفت اور پولیسنگ سے متعلق بہترین طورطریقوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
********
ش ح۔ س ک ۔ف ر
(U: 3270)
(Release ID: 2079636)
Visitor Counter : 37
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam