ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے اروناچل پردیش کے شی یومی ضلع میں 240 میگاواٹ کے ہیو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دی جس کی لاگت 1939 کروڑ روپے ہے اوریہ 50 ماہ  میں مکمل ہوگا

Posted On: 25 NOV 2024 8:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے اروناچل پردیش کے شی یومی ضلع میں ہیو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (ایچ ای پی) کی تعمیر کے لیے 1939 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کے 50 ماہ میں مکمل ہونے کاامکان ہے۔

240 میگاواٹ (3x80 میگاواٹ) کی نصب شدہ صلاحیت کے ساتھ اس پروجیکٹ سے 1000 ملین یونٹس (ایم یو) بجلی پیدا ہوگی۔ پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی اروناچل پردیش میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی اور قومی گرڈ کے توازن میں بھی مدد گارہوگی۔

اس پروجیکٹ کو نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ا ی پی سی او) اور حکومت اروناچل پردیش کے درمیان ایک جوائنٹ وینچر کمپنی کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ حکومت ہند بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانے کے تحت سڑکوں، پلوں اور متعلقہ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے 127.28 کروڑ روپے بطور بجٹ امداد فراہم کرے گی۔اس کےعلاوہ ریاست کے ایکویٹی حصہ کے طورپرمرکزی مالی امداد 130.43 کروڑ روپے کی مرکزی مالی امداد  فراہم کرے گی۔

ریاست کو 12فیصد مفت بجلی اور 1فیصد لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ (ایل اے ڈی ایف) کے علاوہ اہم بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور خطے کی سماجی واقتصادی ترقی سے فائدہ ہوگا۔

یہ پروجیکٹ، آتم نربھر بھارت ابھیان کے اغراض و مقاصد کے مطابق ہے۔اور یہ مقامی سپلائرز/ انٹرپرائزز/ ایم ایس ایم ایز کو مختلف فوائد فراہم کرے گا۔ تعمیراتی مرحلے کے دوران، اس منصوبے کے لیے  این ای ای پی سی او کے تقریباً 200 اہلکاروں اور ٹھیکیدار سے تقریباً 400 کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ، یہ منصوبہ اپنی تکمیل کے دوران مختلف چھوٹے معاہدوں اور خدمات کے ذریعے مقامی کمیونٹی کے لیے بالواسطہ روزگار کے اہم مواقع پیدا کرے گا۔ یہ منصوبہ آپریشن اور دیکھ بھال کے دوران روزگار بھی فراہم کرے گا۔ مزید برآں، اس کی ترقی سے نقل و حمل، سیاحت، چھوٹے پیمانے پر کاروبار جیسے شعبوں میں روزگار پیدا ہوگا۔

 

****

 

ش ح۔ف ا۔ف ر

Urdu No. 2962

             


(Release ID: 2077285) Visitor Counter : 6