وزارت اطلاعات ونشریات
افی 2024 کا مقصد بھارتی سنیما کے مستقبل کو فروغ دینا ہے
افی ورلڈ ، 24 نومبر 2024
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) ملک بھر کے نوجوان فلم سازوں کے ٹیلنٹ، تخلیقی صلاحیتوں اور جذبے کو اجاگر کرکے بھارتی سنیما کے مستقبل کا جشن مناتا ہے۔ سنیما کے طلبہ کو سنیما کے ہنر اور کہانی سنانے میں مہارت سے روشناس کرانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کو نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے توسط سے اس باوقار فیسٹیول میں تقریبا 350 سنیما اور کمیونی کیشن طلبہ کی میزبانی کرنے پر فخر ہے۔
اس سال کے نوجوان فلم ساز پروگرام میں بھارت بھر کے 13 معروف فلمی اداروں کے 279 ابھرتے ہوئے فلم سازوں کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کے 67 باصلاحیت فلم سازوں کو یکجا کیا گیا ہے۔
ان شرکاء کو سنیما کی متحرک دنیا میں کا ایک انوکھا موقع دیا گیا ہے:
بین الاقوامی اور بھارتی فلموں کی اسکریننگ: عالمی سنیما میں تازہ ترین اور مشہور بھارتی فلموں کی نمائش، جس سے کہانی سنانے کے متنوع انداز کی گہری تفہیم کو فروغ ملتا ہے۔
ماسٹر کلاسز اور تبادلہ خیال: عالمی اور بھارتی فلمی پیشہ ور افراد کے ساتھ مشغول ہونا، فلم سازی کے فن اور ہنر میں قیمتی بصیرت کا حصول ۔
افیستا ثقافتی پروگرام: فیسٹیول کی ثقافتی ثروت مندی اور فنکارانہ ہم آہنگی کا تجربہ۔
فلم بازار: طلبہ فلم بازار کا دورہ کرکے فلم بازار کے ہر ورٹیکل سے متعارف ہوتے ہیں۔
یہ پروگرام افی کے اس عزم کا غماز ہے کہ وہ اگلی نسل کے کہانی نگاروں کی پرورش کرے اور انھیں بھارتی سنیما کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے اوزار اور ترغیب سے لیس کرے۔ اس اقدام کے ذریعے نوجوان فلم سازوں کو نہ صرف عالمی سنیما کی مہارت سے متعارف کرایا جاتا ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی منفرد آوازوں اور نقطہ نظر کو سامنے لائیں۔
جب ہم ان ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کا جشن مناتے ہیں، تو ہمیں بھارتی سنیما کی سرحدوں کو دوبارہ ترتیب دینے کی ان کی صلاحیت کی یاد آتی ہے۔ ان کی جدت طرازی اور جذبہ بلاشبہ صنعت پر دیرپا اثر چھوڑے گا۔
55 واں افی سنیما کی عمدگی، ثقافتوں کو جوڑنے اور متاثر کن کہانیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ یہ نوجوان فلم ساز اپنے تخلیقی سفر کا آغاز کر رہے ہیں، افی 2024 میں ان کے تجربات روشن سنیما کے مستقبل کی طرف ایک قدم کے طور پر کام کریں گے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2879
(Release ID: 2076650)
Visitor Counter : 9