وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 2

گوا آئندہ روز 55ویں اِفی کی شاندار اور ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب کے انعقاد کے لیے تیار ہے


اِفی 2024 کا آغاز آسٹریلیائی فلم ساز مائیکل گریسی کی فلم ’بیٹر مین‘ کے ساتھ ہوگا

55واں اِفی: افتتاحی تقریب میں بھارت کی ثقافت اور سنیما کی وراثت کا جشن منایا جائے گا

اِفی کی قابل رسائی افتتاحی تقریب میں براہ راست بھارتی اشاروں کی زبان کی تشریح پیش کی جائے گی

#اِفی ووڈ ، 19 نومبر 2024

 

بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے (اِفی) کے 55ویں ایڈیشن کا آغاز گوا میں واقع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم  میں 20 نومبر 2024 کو شام پانچ بجے ایک پر رونق افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا۔  میلے کا آغاز دوپہر 2 بجے انوکس پنجم میں آسٹریلیائی فلم ساز مائیکل گریسی کی ہدایت میں بنی فلم ’بیٹر مین‘ کے ریڈ کارپیٹ پریمیم کے ساتھ ہوگا۔

افتتاحی فلم پریمیئر

افتتاحی فلم پریمیئر میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر ایل مروگن شرکت کریں گے۔ اس موقع پر گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت مہمانوں کو خوبصورت ساحلی ریاست گوا میں خوش آمدید کہیں گے، جہاں 2004 سے اِفی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ’بیٹر مین‘ فلم کی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ ان قائدین کی موجودگی عالمی اہمیت کی حامل ثقافت اور سنیما کے جشن کے طور پر اس فلمی میلے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب

پر رونق افتتاحی تقریب، سنیما کی اساطیری شخصیات کی موجودگی کے درمیان، ثقافتی پیشکش کی ایک ناقابل فراموش شام کا وعدہ کرتی ہے جو سنیما سے محبت کرنے والوں کے دلوں میں دیر تک نقش رہے گی۔

افتتاحی تقریب کی میزبانی مشہور فلمی شخصیات ابھیشیک بنرجی اور بھومی پیڈنیکر کریں گے۔ یہ عظیم الشان شام بھارتی سنیما کی نامور شخصیات کو ایک اسٹیج پر اکٹھا کرے گی  اور اس طرح 20 نومبر سے 28 نومبر 2024 تک ہفتہ بھر جاری رہنے والے 55 ویں اِفی کا آغاز عمل میں آغاز آئے گا۔ اس تقریب میں متعدد فلمی شخصیات کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی جن کی موجودگی فلمی میلے کا ماحول بنادے گی۔

سبھاش گئی، دنیش ویجن، امر کوشک، این ایم سریش، آر کے سلوامانی، اشاری گنیشن، روی کوٹرکارا اور نغمہ گار پرسون جوشی جیسے نامور فلم ساز اور تخلیق کار حضرات افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ مشہور اداکار ناگارجن، نتیہ مینن، آملہ، وکرانت میسی، رکول پریت، مانوشی چلر، بومن ایرانی، راج کمار راؤ، ابھیشیک بنرجی، جے دیپ اہلاوت، رندیپ ہوڈا، سانیہ ملہوترا، جیام روی، جیکی بھگنانی، آر سرت کمار، مکتا باروے، سونالی کلکرنی اور رادھاکرشنن پرتیبھان بھی دیگر معززین کے ساتھ اس تقریب میں موجود ہوں گے۔ سنیما کی مشور شخصیات کا یہ شاندار اجتماع میلے کی بہترین ہندوستانی اور بین الاقوامی فلمی صلاحیتوں کو اکٹھا کرنے کی اہلیت کا زبردست اقرار ہے۔

تقریب میں شرکت کرنے والی جید شخصیات کی فہرست میں شری شری روی شنکر کا نام بھی شامل ہے جو ایک خصوصی خطاب کے ساتھ حاضرین کو ترغیب فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/19-3-13LV7.jpg

خصوصی توجہ: آسٹریلیا

اس سال کے اِفی میں آسٹریلیا کو خصوصی توجہ کا حامل ملک کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ جانوی ڈانس کلین، ایک آسٹریلوی فرسٹ نیشنز ڈانس گروپ، بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ایک دلکش ثقافتی پروگرام پیش کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/19-3-2V987.jpg

ثقافتی نمائش اور مختلف پیشکش

افتتاحی تقریب کا آغاز دلکش پرفارمنس کے ساتھ ہوگا، جس میں ہندوستان کی متنوع ثقافتی اور مذہبی روایات کی نمائش ہوگی۔ حاضرین ہندوستانی ثقافت کا روحانی جوہر ملاحظہ کریں گے۔

ایک خصوصی پروگرام ’90ٹیز ری وائنڈ: ڈانس ایکسپلوژن‘  کے ذریعہ مشہور بالی ووڈ نغموں پر شاندار رقص کی پیشکش کے ساتھ پرانی یادوں کو تازہ کیا جائے گا، جبکہ  شاعرانہ خراج عقیدت ’’ٹائم لیس سولس‘‘ کے ذریعہ ویژووَل، موسیقی، اور شاعری کے ساتھ راج کپور، اے این آر اور محمد رفیع جیسی سنیما کی اساطیری شخصیات کو اعزاز بخشا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/19-3-3R7T9.jpg

یہ تقریب بھارتی سنیما کے ارتقاء پر بھی روشنی ڈالے گی، جو سامعین کے سامنے خاموش دور سے لے کر جدید سنیما کے شاہکاروں تک اپنا سفر پیش کرے گی ، جس کا اختتام ایک ’’گرینڈ فنالے: دی سنیمیٹک سمفنی ‘‘کے ساتھ ہوگا، جس میں سنی کوشل اور سانیا ملہوترا کا موسیقی پر مبنی ایک اعلیٰ توانائی کا حامل پروگرام پیش کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/19-3-4M42X.jpg

قابل رسائی افتتاحی تقریب

اِفی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ، افتتاحی تقریب میں براہ راست بھارتی اشاروں کی زبان کی تشریح پیش کی جائے گی، یہ اس امر کو یقینی بنائے گا کہ تمام حاضرین بشمول وہ لوگ جو سننے میں دشواری محسوس کرتے ہیں، میلے میں پوری طرح مشغول اور لطف اندوز ہو سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/19-3-5WKH7.jpg

بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلمی میلہ سنیما آرٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کا ایک شاندار جشن ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ اب جبکہ 55ویں اِفی کی الٹی گنتی شروع ہو رہی ہے، بھارت اور دنیا بھر میں فلموں کے شائقین گوا میں اِفی 2024 میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی سنیما کی بے مثال اور شاندار تقریب کا انتظار کر رہے ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2655

iffi reel

(Release ID: 2074794) Visitor Counter : 14