وزارت اطلاعات ونشریات
جلدی کریں!ہندوستان بھر میں ابھرتے ہوئے ویزوئل ایفیکٹس(وی ایف ایکس) فنکاروں کے لیے ایک سنہری موقع
مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور’کرئیٹ ان انڈیا‘پہل قدمی میں تعاون کرنے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات اور اے بی اے آئی کی طرف سےڈبلیو اے ایف ایکس ڈبلیو اے وی ای ایس وی ایف ایکس چیلنج کا آغاز کیا گیا
بھارت کے اینیمیشن، ویژوئل ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس سیکٹر میں مواقع تلاش کرنے کے لیے تیار نوجوان فنکاروں کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگئے ہیں
سرفہرست فائنلسٹ دہلی میں ڈبلیو اے وی ای ایس سربراہ کانفرنس کے گرینڈ فائنل میں مقابلہ کریں گے، جو 5 سے 9 فروری 2025 کے دوران منعقد ہوگی
Posted On:
29 OCT 2024 8:35PM by PIB Delhi
اگر آپ تخلیقی صلاحیت کے حامل ہیں،آپ کہانی سنانے کا طریقہ جانتے ہیں اور 30 سیکنڈ کی ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس) کلپ کے ذریعے موضوع’’ڈیلی لائف سپر ہیرو‘‘ کو زندہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تو پھر آپ کے پاس 5لاکھ بھارتیہ روپے کے انعامات و عطیات ساتھ ہی خصوصی اسٹوڈیو انٹرن شپس جیتنے کا بہترین موقع ہے۔یہ نہ صرف انعامات جیتنے بلکہ کیریئر بنانے کا بھی ایک موقع ہےکیونکہ آپ کے کام کی تربیت کی جائے گی اور فروری میں عالمی سطح کی عالمی آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ میں پیشہ ور افراد کے سامنے آپ کے کام کی نمائش کی جائے گی۔ بھارت میں وی ایف ایکس ایکو نظام کو فروغ دینے کے لیے، اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اے بی اے آئی- انڈیا کے معروف اے وی جی سی(اینیمیشن، ویژوئل ایفیکٹس، گیمنگ، اور کامکس) کے ساتھ مل کرعالمی آڈیو ویژول اور تفریحی سمٹ کے حصے کے طور پر ڈبلیو اے ایف ایکس ڈبلیو اے وی ای ایس وی ایف ایکس چیلنج کا آغاز کیا ہے۔یہ پہل’کرئیٹ ان انڈیا‘چیلنج کا حصہ ہے، جس کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور مواد کی تخلیق کے لیے بھارت کو ون اسٹاپ ڈسٹنیشن کے طور پر فروغ دینا ہے اوریہ تخلیقی ترقی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے عین مطابق ہے۔
تحریک میں شامل ہوں:آج ہی اندراج کرائیں
ہندوستان بھر میں ابھرتے ہوئے ویژوئل ایفیکٹس (وی ایف ایکس) فنکار ڈبلیو اے ایف ایکس ویوز وی ایف ایکس چیلنج میں شامل ہو سکتے ہیں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی وی ایف ایکس صنعت میں پہچان حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مزید تفصیلات www.wafx.abai.avgc.in پر دستیاب ہیں۔ یہ مقابلہ نہ صرف مہارتوں کی نمائش کا ایک موقع ہے، بلکہ یہ پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد بھی ہے، جو بھارت کے بڑے وی ایف ایکس اسٹوڈیوز اور صلاح کاروں کے ایک مضبوط نیٹ ورک میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم wafx@abai.avgc.in، generalsecretary[at]abai[dot]avgc[dot]in اور www.wafx.abai.avgc.inپر رابطہ کریں۔
مقابلہ کا خاکہ اور انعامات: ڈبلیو اے ایف ایکس تین مراحل پر مشتمل ہوگا
پہلے مرحلے میں ایک آن لائن کوالیفائر راؤنڈ پیش کیا جائے گا جہاں ہمیں 2000+ اندراجات کی توقع ہے جن میں سے ایک ’پری سلیکشن‘ جیوری 10 طلباء اور 10 پیشہ ور امیدواروں کو دوسرے مرحلے میں جانے اور زون کی سطح کے انفرادی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے شارٹ لسٹ کرے گی۔ اس کے بعد، زونل فاتحین گرینڈ فائنل میں جائیں گے جو ایک گرینڈ جیوری کے سامنے 24 گھنٹے کے ای ایف ایکس میراتھن فارمیٹ میں منعقد کیا جائے گا جو قومی ایوارڈ یافتہ مشہور وی ایف ایکس سپروائزرز پر مشتمل ہے۔
ڈبلیو اے ایف ایکس کے شرکاء 30 سیکنڈ کے وی ایف ایکس کلپ کے ذریعے موضوع ’’ڈیلی لائف سپر ہیرو‘‘ کو پیش کریں گے اور کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنا کام آن لائن جمع کرائیں گے تاکہ پانچ لاکھ بھارتی روپے لاکھ تک کے انعامات اور گڈیز کے ساتھ ساتھ خصوصی اسٹوڈیو انٹرن شپس جیتنے کے لیے مقابلہ کرسکیں۔ آن لائن کوالیفائر کے فاتح چندی گڑھ، ممبئی، بنگلورو اور کولکتہ میں طے شدہ زونل فائنلز تک پہنچیں گے، جہاں وہ صنعت کے معزز ماہرین کے پینل کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کریں گے۔ سرفہرست فائنلسٹ دہلی میں ڈبلیو اے وی ایس سمٹ کے گرینڈ فائنل میں مقابلہ کریں گے، جو 5 سے 9 فروری 2025 کو دوران منعقد ہوگی۔
ڈبلیو اے ایف ایکس چیلنج خواہشمندوی ایف ایکس فنکاروں کو بااختیار بناتا ہے اور بھارت کی عالمی حیثیت کو تقویت دیتا ہے
بھارت کی فلم اور میڈیا صنعت نے ویژوئل ایفیکٹس میں بے مثال ترقی کی ہے۔لہٰذا اس قومی مقابلے کا مقصد صنعتی تقاضوں کو پورا کرنے اور عالمی سطح پر بھارت کی مسابقت اور قابلیت میں اضافہ کرنے کے لئے وی ایف ایکس پیشہ ور افراد کی ایک نسل تیار کرنا ہے۔ اے بی اے آئی-اے وی جی سی- ایکس آر صنعت کے لیے کرناٹک میں قائم تجارتی ایسو سی ایشن نے ’ڈبلیو اے ایف ایکس چیلنج‘ کی قومی پہل کا آغاز کیا ہے، ساتھ ہی تمام ابھرتے ہوئے ویژوئل ایفیکٹس کے فنکاروں کو شانداروی ایف ایکس شاہکار تخلیق کرنے کے لیےکارکردگی پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔
ڈبلیو اے ایف ایکس ویوز وی ایف ایکس چیلنج:خوشحال مستقبل کے لیے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا
بھارتیہ سنیما، جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور داستان گوئی کے لیے عالمی سطح پر مشہور ہے، اب عالمی معیارات پر بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے، اس کی ترقی کا زیادہ تردارومدار ہماری وی ایف ایکس صلاحیتوں پر ہے۔ اس ترقی کے باوجود، اس شعبے کو بڑھتی ہوئی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے ہنر مند پیشہ ور افراد کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اس صنعت کی پائیدار ترقی کے لیے وی ایف ایکس میں مہارت کی نشوونما اور روزگار کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ڈبلیو اے ایف ایکس ویوز وی ایف ایکس چیلنج- اے بی اے آئی کا انتہائی اہم مقابلہ، نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور ان کو پروان چڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ انہیں اے وی جی سی سیکٹر میں دلچسپ مواقع کے لیے تیار کیا جا سکے۔
ڈبلیو اے ایف ایکس چیلنج اور ویوز سمٹ بھارت کی تخلیقی صنعت میں نئی مہارتوں کو فروغ دے گی
اے بی اے آئی کے صدر اور ایشیا پیسفک، ٹیکنیکلر گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب برین گھوس نے کاروبار کے لیے گیم چینجرز کے طور پر ڈبلیو اے ایف ایکس اورویوز کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’تخلیقی شعبہ میں ایک قابل ذکر انقلاب انگیز تبدیلی رونما ہورہی ہے، جس میں تکنیکی ترقی اور جدید ترین عمیق مواد صارفین کے تجربات کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔اب جبکہ ہم اس نئی معیشت میں داخل ہو رہے ہیں، تو منظر کشی اور داستان گوئی ٹی وی اور فلم سے آگے عجائب گھروں، ہوائی اڈوں اور عوامی مقامات پر منتقل ہو رہی ہیں۔ اس سے اختراع کو فروغ ملے گا اور نئی ہنر مندی اور بھارت میں اور بھارت کے اندر سے تیار کرنے کے لئے روزگار کے متنوع مواقع پیدا ہوں گے۔ڈبلیو اے ایف ایکس چیلنج کو خاص طور پر ملک کے کونے کونے میں ہزاروں بھارتیوں کو متحرک کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ اے وی جی سی – ایکس آر کے ہر پہلو کو اجاگر کیا جا سکے اور فائنل کے لیے عالمی سطح پر ویوز کی شاندار کارکردگی کو نمایاں کرنے میں مدد کی جا سکے۔
***
ش ح۔ ک ح۔ ع د
(Release ID: 2069463)
Visitor Counter : 10