صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
راشٹرپتی بھون میں کونارک چکر کی ہوبہو نقل
Posted On:
29 OCT 2024 7:45PM by PIB Delhi
کونارک چکر کی چار ہوبہو نقل ، جو ریت کے پتھر سے بنی ہیں، راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر اور امرت اُدیان میں نصب کی گئی ہیں۔ کونارک چکر کی تنصیب کا مقصد سیاحوں کے درمیان ملک کے شاندار ورثے کی نمائش اور فروغ دینا ہے۔ یہ پہل قدمی راشٹرپتی بھون میں روایتی ثقافتی اور تاریخی عناصر کو متعارف کرانے کے لیے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات کا حصہ ہے۔
کونارک سوریہ مندر، جو کہ یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثے کا مقام ہے، اُڈیشہ کے مندر کے فن تعمیر کا شہکار ہے۔ یہ سوریہ دیوتا کو لے جانے والے ایک بڑے رتھ کی شکل میں بنایا گیا تھا۔ کونارک چکر بھارت کے ثقافتی ورثے کی علامت ہیں۔
*********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No: 1899
(Release ID: 2069368)
Visitor Counter : 12