وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

’گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس‘ پائیداری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے: وزیر اعظم

Posted On: 21 OCT 2024 8:07PM by PIB Delhi

 بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے کی گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس میں سواری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس پائیداری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کی بھارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ذریعے ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:

’’مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس میں بیٹھے ۔ اس طرح کی بس پائیداری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ @tsheringtobgay‘‘

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1559




(Release ID: 2066847) Visitor Counter : 22