وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 17 اکتوبر کو بین الاقوامی ابھیدھم دیوس اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
15 OCT 2024 9:13PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اکتوبر کو وگیان بھون، نئی دہلی میں صبح تقریبا 10 بجے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ عالمی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
خیال رہے ابھیدھم کی تعلیم کے بعد آسمانی دائرے سے بھگوان بدھ کے نزول کی یاد منائی جاتی ہے۔ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر چار دیگر زبانوں کے ساتھ اس سال کے ابھیدھم دیوس کی تقریبات کی اہمیت کو بڑھاتا ہے کیونکہ ابھیدھم پر بھگوان بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔
حکومت ہند اور بین الاقوامی بدھ مت کنفیڈریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی ابھیدھم دیوس کی تقریب میں 14 ممالک کے ماہرین تعلیم اور راہبوں کی شرکت اور ہندوستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے بدھ دھام کے نوجوان ماہرین کی ایک قابل ذکر تعداد شرکت کرے گی۔
**************
ش ح ۔ ظ ا۔ ف ر
U. No.1322
(Release ID: 2065285)
Visitor Counter : 31
Read this release in:
Bengali
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam