وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزارت اطلاعات و نشریات ملازمین کے لیے آن لائن سیکھنے کی سہولت کے لیے آئی جی او ٹی لیب قائم کرے گی

Posted On: 15 OCT 2024 6:11PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے وزارت کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزارت کے اندر تمام ملازمین کے لیے آن لائن سیکھنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایکiGOT (آئی جی او ٹی)لیب قائم کرے۔ یہ اقدام وزارت کے سالانہ کیپسٹی بلڈنگ کیلنڈر اور آئی جی او ٹی پورٹل پر ملازمین کی آن بورڈنگ کی حیثیت کے جامع جائزے کے بعد  لیاگیا ہے۔

مسٹر سنجے جاجو سکریٹری آئی اینڈ بی اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر مروگن نے ہدایت کی کہ وزارت کے تمام ملازمین کو 19 اکتوبر تک iGOT پورٹل پر شامل کرلیاجانا چاہیے۔ صنفی حساسیت، قیادت اور ٹیم کی تعمیر، اپنی افرادی قوت کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کے لیے اس سلسلہ میں وزارت نے بجٹ مینجمنٹ سمیت 16 کورسز کے انتخاب کی سفارش کی ہے۔

شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت نے ہر سہ ماہی میں سب سے زیادہ کورسز مکمل کرنے والے ملازمین کو اعزاز دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں، تمام میڈیا اکائیوں میں وزارت کے سیکھنے کے منصوبے اور محکمانہ حکمت عملیوں کو مؤثر طریقے سے پہنچانے کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیرموصوف نے وزارت کی طرف سے شکایات اور آر ٹی آئی درخواستوں سے نمٹنے کا بھی جائزہ لیا اور شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مقدمات کے بروقت حل کی اہمیت پر زور دیا۔

2.jpg

*********

 

(ش ح۔ظ ا۔  م ذ)

U:1290


(Release ID: 2065086) Visitor Counter : 36