وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 15 اکتوبر کو نئی دہلی میں آئی ٹی یو  ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ا سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی2024 کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے 8ویں ایڈیشن کا بھی افتتاح کریں گے

آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے پہلی بار ہندوستان اور ایشیا پیسیفک میں منعقد کیا جائے گا

آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے میں 190 سے زائد ممالک کے 3,000 صنعتی رہنما، پالیسی ساز اور تکنیکی ماہرین شرکت کریں گے

انڈیا موبائل کانگریس کے آٹھویں ایڈیشن کا موضوع ‘‘دی فیوچر از ناؤ’’ یعنی حال ہی مستقبل ہے

انڈیا موبائل کانگریس 2024 میں 400 سے زائد نمائش کنندگان، تقریباً 900 اسٹارٹ اپس 120 سے زیادہ ممالک سے شرکت کریں گے

Posted On: 14 OCT 2024 5:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اکتوبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین – ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی(ڈبلیو ٹی ایس اے) کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم اس پروگرام  کے دوران انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے 8ویں ایڈیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔

ڈبلیو ٹی ایس اے، بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی معیاربندی کے کام کے لیے ایک گورننگ کانفرنس ہے، جو ہر چار سال پر منعقد ہوتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب  آئی ٹی یو-ڈبلیو ٹی ایس اے  ہندوستان اور ایشیاء پیسیفک میں منعقد ہوگا۔ یہ ایک اہم عالمی تقریب  ہے ، جس میں  ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل اور آئی سی ٹی کے شعبوں کی نمائندگی کرنے والے 190 سے زائد ممالک کے 3,000 سے زیادہ صنعتی لیڈران، پالیسی ساز اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شرکت کریں گے۔

 ڈبلیو ٹی ایس اے 2024 ، ممالک کو جی6، اے آئی، آئی او ٹی، بگ ڈیٹا، سائبر سکیورٹی  وغیرہ جیسی اگلی نسل کی اہم ٹیکنالوجیز کے معیارات کے مستقبل پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ہندوستان میں اس تقریب کے انعقاد سے  ملک کو عالمی ٹیلی کام ایجنڈے کو شکل دینے اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع  ملے گی۔ ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور تحقیقی ادارے  دانشورانہ املاک کے حقوق اور معیاری ضروری پیٹنٹ تیار کرنے کے بارے میں اہم نظریات کے حصول کے لیے تیار ہیں۔

 انڈیا موبائل کانگریس 2024  میں ہندوستان کے اختراعی ماحولیاتی نظام کی نمائش کی جائے گی، جہاں معروف ٹیلی کام کمپنیاں اور اختراع کار کوانٹم ٹیکنالوجی اور سرکلر اکانومی میں پیش رفت کو اجاگر کریں گے، ساتھ ہی6جی، 5جی استعمال کے کیس شوکیس، کلاؤڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ، آئی او ٹی ، سیمی کنڈکٹر، سائبرسیکورٹی، گرین ٹیک، سیٹ کام اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، کو بھی اجاگر کیاجائےگا۔

انڈیا موبائل کانگریس، ایشیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی فورم ہے، جو  صنعت، حکومت، ماہرین تعلیم،ا سٹارٹ اپس اور دیگر اہم فریقوں  کے لیے اختراعی حل، خدمات اور جدید ترین استعمال کے معاملات کی نمائش کے لیے پوری دنیا میں ایک مشہور پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ انڈیا موبائل کانگریس 2024 میں 400 سے زیادہ نمائش کنندگان اورتقریباً 900 اسٹارٹ اپس 120 سے زیادہ ممالک سے شرکت کریں گے۔ اس تقریب کا مقصد 900 سے زیادہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے کیس کے منظرناموں کی نمائش، 100 سے زیادہ سیشنز اور 600 سے زیادہ عالمی اور ہندوستانی مقررین کے ساتھ مباحثے منعقد کرنا ہے۔

********

UR-1237

(ش ح۔  ک ا۔ج ا )



(Release ID: 2064773) Visitor Counter : 31