امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور  اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ منگل  کےروز15 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں زیر تربیت آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت کریں گے


زیرتربیت  افسران داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر کے ساتھ اپنے تربیتی تجربات مشترک کریں گے

نوجوان پولیس افسران  کا 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم کی تکمیل میں اہم رول ہے

پروبیشنری افسران ملک کی داخلی سلامتی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزیر  داخلہ سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے

Posted On: 14 OCT 2024 4:09PM by PIB Delhi

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ منگل  کے روز 15 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں 76 آر آر (2023 بیچ) کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) پروبیشنرز کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے دوران پروبیشنری افسران داخلہ اور تعاون کےمرکزی  وزیر کے ساتھ اپنے تربیتی تجربات کا اشتراک کریں گے۔

دو ہزار سینتالیس(2047 ) تک  ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم کو پورا کرنے میں نوجوان پولیس افسران کا اہم کردار ہے۔ میٹنگ کے دوران پروبیشنری افسران ملک کی  داخلی سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے وزیر داخلہ سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔

انڈین پولیس سروس 2023 بیچ میں کل 188 زیر تربیت افسران ہیں، جن میں  54 خواتین افسران  شامل ہیں۔ ان سب نے بنیادی کورس ٹریننگ فیز 1 مکمل کر لیا ہے۔ دہلی میں مختلف مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور سنٹرل پولیس آرگنائزیشنز (سی پی او) کے ساتھ دو ہفتوں کی تربیت کے بعد، آئی پی ایس ٹرینی افسران کی  اپنے متعلقہ کیڈر میں 29 ہفتوں کی ضلعی عملی تربیت ہوگی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ج ا

 


(Release ID: 2064683) Visitor Counter : 45