وزارت آیوش
صدر جمہوریہ ہند نے آج نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے 8ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی
آیوروید دنیا کے قدیم ترین جامع طبی نظاموں میں سے ایک ہے۔ یہ دماغ، جسم اور روح کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے:
محترمہ دروپدی مرمو
آیوروید ایک بہت قدیم طبی نظام ہے، یہ دنیا میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو
Posted On:
09 OCT 2024 5:20PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے) کے 8ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی اور اے آئی آئی اے کیمپس کا دورہ بھی کیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ، ؛ آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو، ان معززین میں شامل تھے جو اس موقع پر آیوش کی وزارت کے سینئر افسران اور اے آئی آئی اے کے سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ موجود تھے۔
صدرجمہوریہ ہند کے ذریعہ آیوش اوشدھی فارمیسی پروگرام کا آغاز اور شاشوت آیوش ایکسپو کی نقاب کشائی نے یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ فارمیسی کا مقصد معیاری آیورویدک ادویات کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا، آیوروید کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو بڑھانا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا، "آیوروید دنیا کے سب سے قدیم جامع طبی نظاموں میں سے ایک ہے۔ یہ دماغ، جسم اور روح کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے پر مرکوز ہے۔ آیوروید طبی نظام ہماری میراث ہے اور آیوش کی وزارت اس ورثے کو ایک مستند طبی نظام کے طور پر قائم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ جیسا کہ مجھے معلوم ہوا کہ 2014 میں اپنے قیام کے بعد سے گزشتہ 10 سالوں میں آیوش کی وزارت روایتی طبی نظاموں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ آیوش کی وزارت کے ذریعہ تعلیم، تحقیق، ادویات کی کوالٹی کنٹرول، ادویات اور صحت عامہ میں کئی اہم تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔
اس کے افتتاح کے محض 5 سال کے مختصر عرصے میں اے آئی آئی اے جی او اے کو انسٹی ٹیوٹ کی ایک قابل ذکر حصولیابی کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جو آج روایتی طبی معیار کے سفر اور طبی صحت کی سیاحت کا ایک بڑا مرکز بن رہا ہے۔
آج اس انسٹی ٹیوٹ میں ہو رہے کام کو دیکھ کر، مجھے یقین ہے کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے، ہم اپنی دادیوں کے نسخوں کے ساتھ آیوروید جیسی وراثت کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور شواہد پر مبنی اور سائنسی نقطہ نظر کے ذریعے اسے عالمی سطح پر تسلیم کروا سکتے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس سال کے یوم آیوروید کی تھیم - عالمی صحت کے لیے آیوروید اختراع ہے جو کہ بروقت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کے ذریعے آیوروید عوام تک آسان طریقے سے پہنچ سکے گا۔ میں آیوش کی وزارت کو اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر، جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا، "اگر ہم پیچھے مڑ کر دیکھیں تو 2014 میں اپنے قیام کے بعد سے، اے آئی آئی اے نے دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے لیے نئی امیدیں جگائی ہیں۔ اب تک کے سفر کو دیکھتے ہوئے، میں خاص طور پر کمیونٹی کی صحت پر اے آئی آئی اے کے اثرات سے متاثر ہوں، جہاں مختلف خصوصیات میں 28 لاکھ سے زیادہ مستحقین کو صحت کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا، ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ملک میں آیوروید کے 10 نئے ادارے کھولے جائیں گے‘‘۔
جناب پرتاپ راؤ نے مزید کہا کہ ’’آج وزارت آیوش کے لیے ایک تاریخی دن ہے کہ صدر جمہوریہ ہند نے ہمارے ادارے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا دورہ کیا۔ آیوروید ایک بہت قدیم طبی نظام ہے اور یہ دنیا میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ وزیر نے کہا کہ آیوش کی وزارت نے دیہی علاقوں کو مستند اور سستی آیورویدک ادویات فراہم کرنے کے لیے "آیوش اوشدھی مرکز" شروع کیا ہے۔
.
گزشتہ سات سالوں میں، اے آئی آئی اے نے روایتی ادویات کے ساتھ تال میل کرنے اور فروغ دینے میں اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔ اے آئی آئی اے نے اپنے 44 خصوصی کلینک کے ذریعے 27 لاکھ سے زیادہ مریضوں کو علاج فراہم کیا ہے، جس سے ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی آیورویدک صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے اس کے عزم کو تقویت ملی ہے۔
مجموعی طور پر 73 قومی اور بین الاقوامی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں، جو آیوروید کے میدان میں اے آئی آئی اے کے عالمی اور گھریلو اشتراک کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔
آیوروید، اپنے بھرپور ورثے اور صحت کے لیے جامع نقطہ نظر کے ساتھ، جسمانی، ذہنی اور جذباتی تندرستی کے حصول کے لیے انمول بصیرت پیش کرتا ہے۔ ماحولیاتی انحطاط کے چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے، آیوروید جامع حل پیش کرتا ہے جو نہ صرف انفرادی صحت کو بلکہ ہمارے ماحول کی بہبود کو بھی فروغ دیتا ہے۔
ش ح۔م ش۔ ج
UNO-1067
(Release ID: 2063578)
Visitor Counter : 37