سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ راستے کی سہولیات کے لیے آن بورڈنگ سروس فراہم کرنے والوں کے لیے ’ہم سفر پالیسی‘ کی نقاب کشائی کی


مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ہم سفر پالیسی کا مقصد قومی شاہراہ کے  صارفین کو محفوظ سفراور خوشگوار تجربہ فراہم کرنا ہے

مرکزی وزیر نے  کہا کہ ہم سفر پالیسی پسماندہ طبقات کو فائدہ اور ماحول دوست ہائی وے سہولیات کو فروغ دے گی

ہمسفر پالیسی معیاری ہائی وے سروسز کے ساتھ مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے ہے

این ایچ اے آئی  کے ’راج مارگ یاترا ‘ایپ کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کو  بہتر آن لائن موجودگی حاصل ہوگی

Posted On: 08 OCT 2024 4:08PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا کی موجودگی میں قومی شاہراہوں پر سفر کی سہولت کو بڑھانے اور سڑکوں کی نقل و حمل اور شاہراہوں کے راستے کی سہولیات کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے ’ہمسفر پالیسی‘ کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NUJA.jpg

 

نقاب کشائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، سڑک نقل و حمل  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر، جناب نتن گڈکری نے کہا کہ اس اقدام سے سماج کے مقامی پسماندہ طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسکیم صارفین کے لیے ہموار، محفوظ اور خوشگوار سفر کی سہولت فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ ماحول دوست ہوگی اور اسے ماحولیات اور صفائی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پالیسی کو بناتے وقت پانی کے تحفظ، مٹی کے تحفظ، فضلے کی ری سائیکلنگ، شمسی توانائی وغیرہ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

مرکزی وزیر جناب  نتن گڈکری نے وزارت کے افسران سے اس پالیسی کے ذریعے مسافروں کو معیاری خدمات کو یقینی بنانےکے لئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایچ اے آئی کی کئی  گرین ہائی ویز کی منصوبہ بندی مختلف  سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00206M3.jpg

 

انہوں نے قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپ مالکان سے اپیل کی کہ وہ پیٹرول پمپ پر ضوابط کے مطابق بنیادی سہولیات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پالیسی کے تحت فوڈ کورٹ، کیفے ٹیریا، فیول اسٹیشن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن، پارکنگ کی سہولیات، ٹوائلٹ کی سہولت، بیبی کیئر روم، اے ٹی ایم، گاڑیوں کی مرمت کی دکان، فارمیسی کی خدمات قومی شاہراہوں کے  صارفین کے لیے بہتر تجربات کو یقینی بنائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KI8B.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا نے کہا کہ جناب نتن گڈکری کی رہنمائی میں 1.5 لاکھ کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے وژن اور مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر کی رہنمائی کئی مشکلات کے باوجود اس ملک میں بنیادی ڈھانچے  میں تبدیلی لا رہی ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا نے تھیم پر لگائی گئی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DOA7.jpg

پالیسی کا مقصد ایک جامع فریم ورک فراہم کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مسافروں کو قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر موجودہ اور آنے والے، دونوں سروس فراہم کنندگان کو شامل کرکے معیاری، اچھی طرح سے برقرار رکھنے والی اور حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔ ایٹریز، فیول اسٹیشن اور ٹراما سینٹرز کے زمرے کے تحت موجودہ اور آنے والے سروس فراہم کنندگان ہمسفر پالیسی کے تحت رجسٹر کرنے کے اہل ہوں گے۔ پالیسی کا مقصد تمام شراکت داروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ رجسٹرڈ سروس فراہم کنندگان موجودہ رسائی کی اجازت کی تجدید کے لیے فیس کی چھوٹ سے مستفید ہوں گے اور انہیں قومی شاہراہوں پر جگہ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ  اپنی موجودگی درج کرانے کے لیے اپنی تنصیبات کے نشانات کو نصب کرسکیں۔ اس کے علاوہ، سروس فراہم کرنے والوں کو موبائل ایپ’این ایچ اے آئی’ راج مارگ یاترا‘'، پر ان کی آن لائن موجودگی کو فروغ دیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00552MA.jpg

’ہمسفر‘ پالیسی مسافروں کو معیاری، اچھی طرح سے منظم اور حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی کے قابل بنا کر بھی فائدہ پہچائے گی۔ مسافر 'راج مارگ یاترا' ایپ پر فوری طور پر اپنے مقام کے قریب متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کی تفصیلات حاصل  کر سکیں گے۔’ راج مارگ یاترا ‘ ایپ پرمسافرفوری طور پر  اپنی لوکیشن کے قریب متعلقہ خدمات فراہم کنندگان کی تفصیلات کو  معلوم کرسکیں گے۔یہ ایپ مسافروں کو یہ اختیار بھی دے گا کہ وہ خدمات فراہم کنندگان اور سہولیات کی ریٹنگ دے سکیں اور اپنے مسائل کو بھی  درج کرسکیں۔   رجسٹرڈ سروس فراہم کنندگان رسائی کی اجازت کے لیے تجدید کی فیس کی چھوٹ حاصل کرنے کے قابل ہوں گے، اگر وہ اوسط درجہ بندی 3 یا اس سے زیادہ برقرار رکھتے ہیں۔

یہ پالیسی سہولیات کے معیار کو برقرار رکھنے اور مسافروں کو معیاری خدمات کو یقینی بنانے کے لیے رجسٹرڈ سروس فراہم کرنے والوں کی ’مانیٹرنگ اور انسپکشن‘ کے لیے سخت دفعات کا خاکہ بھی پیش کرتی ہے۔ اتھارٹی کی طرف سے مقرر کردہ تھرڈ پارٹی  ایجنسی کے ذریعے باقاعدہ معائنہ کیا جائے گا۔ سروس فراہم کرنے والوں کی  ریٹنگ اگراوسطاً تین اسٹار سے نیچے گر جاتی ہے تو انہیں  ای میل/ایس ایم ایس الرٹس کو بھیجے جائیں گے اور کم اسکور والی ایسی سہولیات پر بار بار معائنہ کیا جائے گا۔

’ہمسفر پالیسی‘ قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ مسافروں کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات کو معیاری بنا کر اور قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے سفر کے مجموعی تجربے کو بڑھا کر عالمی معیار کی خدمات کے قیام میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔

اس تقریب میں وزارت میں ڈائرکٹر جنرل اور میں اسپیشل سیکریٹری ڈی سارنگی، این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو اور وزارت کے سینئر افسران این ایچ اے آئی، این ایچ ایل ایم ایل کےساتھ ساتھ ویسائڈ ایمینیٹیز ڈیولپرز، ہاسپیٹلٹی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ای وی چارجنگ کمپنیوں، کنسلٹنٹس اور ماہرین تعلیم کے نمائندوں  نے شرکت کی۔

 مکمل پالیسی کا یہاں مطالعہ کیا جا سکتا ہے:-

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2024/oct/doc2024108411501.pdf

 

 ش ح۔م ش۔  ج

UNO-1017

 


(Release ID: 2063211) Visitor Counter : 48