وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم نے کھادی کی فروخت کے نئے ریکارڈ  کو ایک حوصلہ افزا کامیابی بتاتے ہوئے اس کی ستائش کی


اہل وطن کے درمیان سوادیشی کی جانب رجحان میں تیز رفتار اضافہ رونما ہو رہا ہے: وزیر اعظم

Posted On: 05 OCT 2024 2:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  کھادی کی فروخت کے نئے ریکارڈ کو ایک حوصلہ افزا کامیابی بتاتے ہوئے اس کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اہل وطن کے درمیان سوادیشی کی جانب رجحان میں تیز رفتار اضافہ رونما ہو رہا ہے۔

کھادی انڈیا کے ذریعہ ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا:

’’ازحد حوصلہ افزا کامیابی! کھادی کی فروخت کا یہ نیا ریکارڈ بتاتا ہے کہ ملک کے لوگوں میں سودیشی کی طرف رجحان کتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ جذبہ کھادی سے وابستہ ہمارے کاریگر بھائیوں اور بہنوں کی زندگیوں کو آسان بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No: 920



(Release ID: 2062378) Visitor Counter : 11