امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی ) کے مختلف ترقیاتی کاموں سمیت  919 کروڑ  روپئے کے  منصوبوں کا افتتاح کیا  اور سنگ بنیاد رکھا


مہاتما گاندھی کے بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی واحد قومی رہنما ہیں جنہوں نے صفائی مہم کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صفائی مہم اور اس کے جذبے کو پورے ملک میں پھیلانے کے لیے کام کیا ہے

آئندہ صفائی سروے میں احمد آباد کو سرفہرست لانے کی کوشش کی جانی چاہئے

نگرپراتھمک  شکشا سمیتی کی جانب سے علاقے میں جدید اسکولوں کی تعمیر ایک قابل ستائش اقدام ہے

نگر پراتھمک شکشا سمیتی کی طرف سے اٹھائے جانے والے یہ اقدامات تعلیمی نظام کو آسان بنا کر بچوں کی مجموعی ترقی کا ایک اہم ذریعہ بنیں گے

Posted On: 03 OCT 2024 6:28PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے مختلف ترقیاتی کاموں سمیت 919 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور کئی دیگر معززین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z790.jpg

نوراتری کی مبارکباد کے ساتھ اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ آج 919 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے اور ان کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، جن میں صحت، تعلیم، لائبریری، پارکس، اور گلیوں کے چھوٹے دکانداروں سے متعلق کام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سب سے اہم میونسپل نگر پراتھمک شکشا سمیتی کے ذریعہ جدید اسکولوں کی تعمیر ہے۔ جناب شاہ نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کی کوششوں کی وجہ سے ان کے پارلیمانی حلقہ میں تمام میونسپل پرائمری اسکول کامیابی کے ساتھ ماڈل اسکولوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00296BY.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ اگر بچے پرائمری ایجوکیشن کمیٹی کے اقدامات سے صحیح طریقے سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں رہے گا کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم غریب گھرانوں کے بچوں کو سائنس، آرٹ، موسیقی اور بہت سے دوسرے مضامین میں دلچسپی لیتے دیکھتے ہیں تو زندگی کی تمام مایوسی ختم ہو جاتی ہے، اور ہمیں یقین ہوتا ہے کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JYIG.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں تقریباً 472 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے اور ان کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ مزید برآں،  رکن پارلیمنٹ جناب ہسمکھ بھائی پٹیل کے احمد آباد مشرقی لوک سبھا حلقہ میں اور ایم پی شری دنیش بھائی مکوانا کے احمد آباد مغربی لوک سبھا حلقہ میں تقریباً 446 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ترقیاتی منصوبے احمد آباد شہر کے  لوگوں  کے لیے سہولیات میں اضافہ کریں گے۔

جناب شاہ نے مزید کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے پچھلے کچھ سالوں میں احمد آباد شہر، کالول اور سانند تعلقہ، احمد آباد شہر کے کچھ علاقوں اور گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں 23,951 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ مزید برآں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی تقریباً 14,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں، صرف ایک لوک سبھا حلقہ میں کل 37,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I390.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ احمد آباد کے سات اسمبلی حلقوں میں متعدد ترقیاتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان میں بچوں کی غذائیت، ورزش کی سہولیات، نوعمروں کے علم میں اضافے کے لیے لائبریریاں، پانی جمع کرنے کے تالاب، ایک سال میں 40 لاکھ پودے لگانا، سڑکوں کی تعمیر، اوور برج، اسٹریٹ لائٹس، اسپتال، بنیادی صحت کے مراکز اور پرائمری اسکول سے متعلق کوششیں شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EF1C.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ اے ایم سی نے احمد آباد کو صفائی مہم کے مقابلے میں سب سے آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ صفائی سروے میں احمد آباد کو سرفہرست لانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ جناب شاہ نے تسلیم کیا کہ اس بار پہلی پوزیشن حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، لیکن ہمیں ایک نئی شروعات کرنے کا ہدف طے کرنا چاہئے اور ایک احمد آباد بنانے کی سمت کام کرنا چاہئے جو اگلے سال تک ہندوستان کی تمام میونسپل کارپوریشنوں میں صفائی میں سرفہرست مقام پر پہنچ جائے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی واحد قومی لیڈر ہیں جنہوں نے صفائی مہم کو عوامی تحریک میں بدل دیا۔ وزیر اعظم مودی نے تصور کیا کہ ملک کے ہر گھر میں بیت الخلا کی سہولت ہونی چاہیے۔ آزادی کے 70 سال بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس مہم کی شروعات کی۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ہر گھر میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہو، اور یہ کہ ہمارے گھر، معاشرے، گلیاں، شہر اور گاؤں صاف ستھرا ہوں، شہریوں میں صفائی کے کلچر کو فروغ دینا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ذکر کیا کہ جناب نریندر مودی واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے لال قلعہ کی فصیل سے بیت الخلاء کی تعمیر کی بات کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006BMQO.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ناگالینڈ سے کیرالہ اور اتر پردیش سے آسام تک پورے ملک میں صفائی مہم اور اس کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔

****

ش ح۔ ف خ

U.No:807


(Release ID: 2061678) Visitor Counter : 39