محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت برائے محنت اور روزگار محترمہ شوبھا کرندلاجے، 4 اکتوبر2024 کو گوہاٹی میں شمال مشرقی ریاستوں کی چھٹی علاقائی میٹنگ کی صدارت کریں گی
لیبر اصلاحات، روزگار پیدا کرنا اور سبھی کے لیے سماجی تحفظ پر ہوگا تبادلہ خیال
Posted On:
03 OCT 2024 1:29PM by PIB Delhi
شمال مشرقی ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، میگھالیہ، تریپورہ اور سکم کی علاقائی میٹنگ 4 اکتوبر 2024 کو جمعہ کے روز گوہاٹی میں منعقد ہوگی۔ حکومت ہند کے محنت اور روزگار کی وزارت اس علاقائی میٹنگ کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ لیبر اصلاحات پر اتفاق رائے قائم کرنے، غیر منظم کارکنوں (این ڈی یو ڈبلیو)کے قومی ڈیٹا بیس –ای شرم بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی کارکنوں (بی او سی ڈبلیو)، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) اور روزگار پیدا کرنے کی پہل پر مرکوز تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
اس میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر مملکت برائے محنت اور روزگار محترمہ شوبھا کرندلاجے کریں گی جس میں محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ سومیتا داؤرااور حکومت ہند اور ریاستوں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔
گوہاٹی میں ہونے والی یہ میٹنگ حکومت ہند کے وزارت محنت اور روزگارکی جانب سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ منعقد کی جانے والی چھ علاقائی مشاورت کے جاریہ سلسلے کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے، جس کا آغاز کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، کیرالہ، پڈوچیری، اور انڈمان اور نکوبار جزائر جیسی جنوبی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ 30 اگست 2024 کو بنگلورو میں پہلی علاقائی میٹنگ کے انعقاد کے ساتھ ہوا تھا۔ اس کے بعد پنجاب، چندی گڑھ، ہماچل پردیش، لداخ اور راجستھان جیسی شمالی ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ دوسری علاقائی میٹنگ6 ستمبر 2024 کو چندی گڑھ میں ہوئی۔ مہاراشٹر، گوا، گجرات، دمن اور دیو، اور دادرا اور نگر حویلی اور لکش دیپ جیسی مغربی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تیسری علاقائی میٹنگ15 ستمبر 2024 کو گجرات کے راجکوٹ میں منعقد ہوئی۔ وہیں اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش جیسی مشرقی ریاستوں کے ساتھ چوتھی علاقائی میٹنگ20 ستمبر 2024 کو بھونیشور میں منعقد ہوئی۔ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، اتراکھنڈ اور دہلی جیسی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ 5ویں علاقائی میٹنگ30 ستمبر 2024 کو لکھنؤ میں منعقد ہوئی۔
4 اکتوبر 2024 کو منعقد ہونے والی میٹنگ میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کی جانب سے وضع کردہ مسودہ قوانین میں ہم آہنگی، روزگار کے اعداد و شمار جمع کرنے اور شیئر کرنے سے متعلق مسائل، یونین بجٹ25-2024 میں اعلان کردہ ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو(ایل ایل آئی) اسکیم پر ان پٹ سمیت محنت اور روزگار کے اہم مسائل، غیر منظم کارکنوں بشمول مہاجر کاریگروں کی سماجی تحفظ کے فوائد تک آسان رسائی کے لیے 'ون اسٹاپ سلوشن' کے طور پر ای-شرم پورٹل کا قیام، بی او سی ورکرز کے لیے مختلف مرکزی فلاحی اسکیموں کی کوریج میں توسیع، ایمپلائمنٹ ایکسچینج کی اپ گریڈیشن وغیرہ پر غور کیا جائے گا۔
******
ش ح۔ض ر ۔ ج
UNO- 795
(Release ID: 2061552)
Visitor Counter : 40