وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم نے جناب متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر  انھیں مبارکباد دی

Posted On: 30 SEP 2024 11:39AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  جناب متھن چکرورتی کو ہندوستانی سنیما میں ان کی بے مثال خدمات کے لیے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ اداکار کی تعریف کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وہ ایک ثقافتی آئیکن ہیں، جن کی ہمہ گیر  اداکاری  سبھی نسلوں میں پسند کی جاتی ہے۔

ایکس پر مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے میسج کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے لکھا:

‘‘خوشی ہے کہ جناب متھن چکرورتی جی کو ہندوستانی سنیما میں ان کی  غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے، باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وہ ایک ثقافتی آئیکون ہیں، جو اپنی ہمہ گیر اداکاری  کے لیے  سبھی نسلوں کو پسند ہیں ۔ ان کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد ۔‘‘

******

ش ح۔ ف ا  ۔ ش ب ن

U-NO.634



(Release ID: 2060194) Visitor Counter : 18