وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کرییٹ ان انڈیا‘چیلنجز کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں’


بھارت کے وزیر اعظم نےورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کیلئے ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں  25 ’کرییٹ ان انڈیا' چیلنجز میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی: من کی بات کی 114 ویں قسط

موسیقی، تعلیم، اور اینٹی پائریسی جیسے چیلنجز کے ذریعہ گیمنگ، اینیمیشن، ریل اور فلم سازی میں تخلیق کاروں کے لیے بہت زیادہ گنجائش: جناب نریندر مودی

بھارت کی میڈیا اور تفریحی صنعت کو آگے بڑھانے اور تخلیقی معیشت کو فروغ دینے کے لیے 5 سے 9 فروری 2025 تک عالمی آڈیو ویژول اور انٹرٹینمنٹ سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

Posted On: 29 SEP 2024 2:41PM by PIB Delhi

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے اپنی 114ویں قسط کے خطاب کے دوران ملازمتوں کی تیزی سے بدلتی ہوئی نوعیت اور تخلیقی شعبوں جیسے گیمنگ، فلم سازی وغیرہ میں بڑھتے ہوئے مواقع پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کی بے پناہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور تخلیق کاروں سے کہا کہ وہ’کرییٹ ان انڈیا‘ موضوع کے تحت 25 چیلنجز میں حصہ لیں جس کا اہتمام وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعہ کیا جا رہا ہے ۔

جاب مارکیٹ کو نئی شکل دینے کے لیے ابھرتے ہوئے تخلیقی شعبے

وزیر اعظم نےجاب مارکیٹ کو نئی شکل دے رہے  ابھرتے ہوئے شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ان بدلتے وقت میں، نوکریوں کی نوعیت بدل رہی ہے، اور گیمنگ، اینیمیشن، ریل میکنگ، فلم میکنگ یا پوسٹر سازی  کےنئے شعبے ابھر رہے ہیں۔اگر آپ ان میں سے کسی بھی مہارت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں… آپ کے ٹیلنٹ کو ایک بہت بڑا پلیٹ فارم مل سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے بینڈز، کمیونٹی ریڈیو کے شوقین افراد اور تخلیقی پیشہ ور افراد کے لیے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کے بارے میں بھی بتایا۔

اس صلاحیت کو بروئے کار لانے اور پروان چڑھانے کے لیے، اطلاعات و نشریات کی وزارت نے 25 چیلنجز کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد موسیقی، تعلیم، اور اینٹی پائریسی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم نے تخلیق کاروں کو ان چیلنجوں میں حصہ لینے کے لیے ویب سائٹ ویوز انڈیا ڈاٹ آرگ ( ڈبلیو اے وی ایے ایس انڈیا)  پر جانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا’’میں ملک کے تخلیق کاروں سے خصوصی طور پر شرکت کو یقینی بنانے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

کرییٹ ان انڈیا- سیزن ون

بائیس اگست، 2024 کو مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ریلوے، اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، جناب اشونی ویشنو،نے نئی دہلی میں کریٹ ان انڈیا چیلنج - سیزن ون کی نقاب کشائی کی۔ یہ چیلنجز آئندہ ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کے پیش خیمہ کے طور پر کام کریں گے، جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 78ویں یوم آزادی کے خطاب کے دوران بیان کیے گئے’ڈیزائن ان انڈیا، ڈیزائن فار دی ورلڈ‘کے وژن سے ہم آہنگ ہوں گے۔

*****

(ش ح۔ اص)

UR No.618



(Release ID: 2060100) Visitor Counter : 20