وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم نے فلسطین  کے صدر سے ملاقات کی

Posted On: 22 SEP 2024 11:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیویارک میں مستقبل کے سربراہی اجلاس کے حاشیے پر فلسطین کے صدر عزت مآب محمود عباس سے 22 ستمبر 2024 کو ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور خطے میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطین کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل حمایت بشمول انسانی  امداد جاری رکھنے کی تصدیق کی۔ وزیر اعظم نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے وقتی آزمائشی اصولی موقف کو دہرایا اور جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور بات چیت اور سفارت کاری کے راستے پر واپس آنے کی اپیل  کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن اور استحکام فراہم کرے گا۔ اس بات کو یاد کرتے ہوئے کہ ہندوستان فلسطین کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے، انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-فلسطین دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تعمیری بات چیت کی، جس میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے لیے ہندوستان کی حمایت اور تعلیم، صحت اور دیگر صلاحیتوں کی تعمیر کی کوششوں کے میدان میں فلسطین کو جاری مدد اور حمایت شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-فلسطین باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

************

ش ح۔م ش ۔ ت ع

(U. 310)

 



(Release ID: 2057725) Visitor Counter : 15