وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ موصول شدہ یادگاری لوحوں کی بولی لگانے کے لیے آگے آئیں جو اُنہیں دلچسپ لگتی ہیں
Posted On:
19 SEP 2024 8:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی پروگراموں کے دوران حاصل ہوئیں یادگاری لوحوں کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ نیلامی کی آمدنی نمامی گنگے پہل قدمی کو جاتی ہے۔ جناب مودی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ pmmementos.gov.in پر جاکر یادگاری لوحوں پر بولی لگا کر نیلامی میں حصہ لیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا؛
’’ہر سال، میں عوامی پروگراموں کے دوران حاصل ہونے والی مختلف یادگاری لوحوں کو نیلام کرتا ہوں۔ نیلامی کی آمدنی نمامی گنگے پہل قدمی کو جاتی ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ اس سال کی نیلامی شروع ہوگئی ہے۔ ان یادگاری لوحوں کے لیے بولی لگائیں جو آپ کو دلچسپ لگتی ہیں!
pmmementos.gov.in‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:179
(Release ID: 2056822)
Visitor Counter : 31
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam