وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کی وزارت سوچھتا ہی سیوا کے دوران شجرکاری مہم ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے
Posted On:
18 SEP 2024 9:21AM by PIB Delhi
‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز 05.06.2024 کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔ اس کرہ ارض کو بہتر بنانے اور مادر فطرت کی حفاظت کرنے کے تئیں ہمارے عزم اور طرز زندگی کی ترجیحات کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم مودی کی پرزور اپیل سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے،اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اگست کے دوسرے ہفتے سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ وزارت نے ملک بھر میں شہری اور دیہی دونوں مقامات پر اپنے فیلڈ دفاتر کے ساتھ اب تک تقریباً 7000 پودے لگائے ہیں۔ 17 ستمبر سے 1 اکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا کی15روزہ مہم کے دوران، اپنی ماں سے محبت اور احترام کی علامت کے طور پر اور دھرتی ماں کی حفاظت اور دیکھ بھال کرنے کے مقصد سے اس شجر کاری مہم کوتیز کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
آکاشوانی نئی دہلی کے احاطے میں پودا لگاتے ہوئے
دوردرشن کیندر ،آئزول میں درخت لگانے کی مہم
دوردرشن کیندر، بنگلورو میں درخت لگانے کی مہم
دوردرشن کیندر، ترواننت پورم میں درخت لگانے کی مہم
دوردرشن کیندر، چنڈی گڑھ میں درخت لگانے کی مہم
دوردرشن کیندر، بھونیشور میں درخت لگانے کی مہم
تصویر میں اطلاعات ونشریات کی وزارت میں سکریٹری، جناب سنجے جاجو، نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی والدہ کے ساتھ درخت لگا تے ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔ت ع۔
U-38
(Release ID: 2055892)
Visitor Counter : 39