امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے کسانوں کے مفاد کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے اور برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ کسانوں کو مناسب قیمت كی دستیابی یقینی بن سکے
برآمدات میں اضافہ سے کسان اپنی فصلوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت حاصل کر پائیں گے
پیاز پر سے کم سے کم برآمداتی قیمت ختم کرنے اور ایکسپورٹ ڈیوٹی کو 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کے فیصلے سے پیاز کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی
باسمتی چاول پر كم سے كم بر آمداتی قیمت ختم کرنے کے فیصلے سے باسمتی چاول پیدا کرنے والے کسانوں کو برآمد کرکے زیادہ منافع حاصل کرنے میں مدد ملے گی
مودی حکومت نے خام پام، سویا اور سورج مکھی کے تیل پر درآمداتی ڈیوٹی 12.5 فیصد سے بڑھا کر 32.5 فیصد اور ان کے صاف شدہ تیل پر ڈیوٹی 13.75 فیصد سے بڑھا کر 35.75 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
مودی سرکار کے فیصلے سے ہندوستان کے سویابین کسانوں کو ان کی فصلوں کی بہتر قیمت ملے گی اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا
Posted On:
14 SEP 2024 4:43PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت ملے، جس سے وہ اپنی پیداوار کی زیادہ سے زیادہ قیمت حاصل کر سکیں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت برآمدات کو بڑھا رہی ہے۔
'ایكس' پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے لكھا ہے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کو سب سے مقدم رکھتے ہوئے مودی حکومت نے تین اہم فیصلے کیے ہیں:
1۔مودی حکومت نے پیاز پر کم سے کم برآمداتی قیمت کو ختم كرنے اور برآمداتی ڈیوٹی کو 40 فیصدسے کم کر کے 20 فی صد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پیاز کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی۔
2۔حکومت نے باسمتی چاول پر بھی کم سے کم برآمداتی قیمت کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے باسمتی چاول پیدا کرنے والے کسانوں کو برآمد کرنے اور زیادہ منافع کمانے کے قابل بنایا جائے گا۔
3۔علاوہ ازیں مودی حکومت نے خام کھجور، سویابین اور سورج مکھی کے تیل کی درآمد پر ڈیوٹی 12.5 فیصد سے بڑھا کر 32.5 فیصد اور ان کے ریفائنڈ تیل پر 13.75فی صد سے بڑھا کر 35.75 فیصڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہندوستانی سویا بین كے کاشتکاروں کو ان کی فصلوں کی بہتر قیمتیں ملیں اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:10942
(Release ID: 2054999)
Visitor Counter : 44