نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے سبکدوش کھلاڑیوں سے ری سیٹ پروگرام کے لیے درخواست دینے کی اپیل کی


ری سیٹ پروگرام ہمارے ان سبکدوش ایتھلیٹس کی خدمات کا اعتراف کرنے اور انہیں بااختیار بنانےکی سمت میں ایک اہم قدم ہے جنہوں نے اپنی کامیابوں سے ملک کا سر فخر سے اونچا کیا ہے

Posted On: 13 SEP 2024 3:55PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور،  کھیلوں اور محنت اور روزگار  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے سبکدوش  کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے متعارف  کرائے گئے ‘‘سبکدوش کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے  کی ٹرینگ ’’ ( ریسٹ) کے پروگرام کے لیے درخواست دیں اور ملک میں  کھیلوں کے ایکونظام  میں بڑھ چڑھ کر  تعاون کریں۔

حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ’’ری سیٹ پروگرام  ہمارے ان سبکدوش ایتھلیٹس  کی خدمات کا اعتراف کرنے اور  انہیں بااختیار بنانےکی  سمت میں ایک اہم قدم ہے جنہوں نے اپنی کامیابوں سے  ملک کا سر فخر سے اونچا کیا ہے ۔ ہمارا ان سبکدوش کھلاڑیوں سے کہنا ہے کہ وہ ان نئی مہارتوں کو فروغ دینے کے اس موقع سے استفادہ کریں ، کھیل برادری سے جڑے رہیں اور ملک کی کھیلوں کی روایت کے تئیں خدمات انجام دیتے رہیں‘‘۔

ری سیٹ پروگرام، جو سبکدوش کھلاڑیوں کو  اپنے کریئر کو  آگے بڑھانے  میں  مدد کرنے کی خاطر   ترتیب دیا گیا ہے ، کا مقصد  نوجوان  خواہش مند  کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سبکدوش ایتھلیٹس  کی مہارتوں اور تجربے  کو بروئے کار لاکر  عمر کے فرق کو ختم کرنا ہے  ۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے  سبکدوش ایتھلیٹس  کی پوری طرح مدد کرنے کے حکومت کے عزم  کا اعادہ کیا ساتھ  ہی ان سے زور دے کر کہا کہ   وہ اس خصوصی طور پر تیار کئے گئے پورٹل کے ذریعے درخواستیں داخل کر کے پروگرام سے  استفادہ کریں۔

20 سے 50 سال کی عمر  کےایسے  سبکدوش ایتھلیٹس جنہوں نے  بین الاقوامی سطح پر تمغے حاصل کئے ، بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت کی  یا  قومی یا  ریاستی سطح پر  مقبولیت حاصل کئے ، کے لیے  یہ پروگرام شروع  کیا گیا ہے ۔ اس کا نفاذ لکشمی بائی نیشنل اسکول  انسٹی ٹیوٹ آف فیزکل  ایجوکیشن  ( ایل این آئی پی ای)  کے اشتراک سے  کیا جائے گا۔  اس میں خود رفتار آن لائن لرننگ، آن گراؤنڈ ٹریننگ، اور انٹرن شپس شامل ہوں گی، جس میں تقرری  میں مدد اور کامیابی سے مکمل کرنے  پر کاروباری رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

ری سیٹ پروگرام کے لیے درخواستیں https://lnipe.edu.in/resetprogram/ پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں اور کورس مناسب تجزیہ  کے بعد شروع ہوگا۔

اس اقدام کا مقصد سبکدوش  ایتھلیٹس کے گراں قدر  تجربے کو بروئے کار لانا، مستقبل کے چیمپئنز کی پرورش اور ہندوستان میں کھیلوں کی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔

مزید معلومات کے لیے: یہاں کلک کریں۔

*******

(ش ح ۔ک ح۔ خ م (

U.NO: 10884


(Release ID: 2054696) Visitor Counter : 46