ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

علاقائی زبانوں میں مفت آن لائن تربیت: این آئی ایم آئی نے آئی ٹی آئی طلبا کے لیے یوٹیوب چینلوں کا آغاز کیا

Posted On: 12 SEP 2024 4:38PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے تحت نیشنل انسٹرکشنل میڈیا انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایم آئی) نے پیشہ ورانہ تعلیم کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر، آج یوٹیوب چینلوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ یہ ڈیجیٹل اقدام ہندوستان کے صنعتی تربیتی ادارے (آئی ٹی آئی) کے اسکل ایکو سسٹم میں لاکھوں سیکھنے والوں کو اعلیٰ معیار کی تربیتی ویڈیوز فراہم کرے گا، جو نو زبانوں میں دستیاب ہے۔

انگریزی، ہندی، تامل، بنگالی، مراٹھی، پنجابی، ملیالم، تیلگو اور کنڑ میں پیش کیے جانے والے ان نئے چینلوں کا مقصد مفت، آسان رسائی اور ڈیجیٹل وسائل کے ذریعے سیکھنے والوں کو اپنی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔ ہر چینل میں ٹیوٹوریل، مہارت کے مظاہرے اور نظریاتی اسباق شامل ہیں، جنہیں صنعت کے ماہرین کے ذریعے تیار کیا گیا ہے تاکہ آج کے پیشہ ورانہ تربیت کے منظر نامے میں مطابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

چینلوں کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • نو علاقائی زبانوں میں دستیاب مفت مواد۔
  • مینوفیکچرنگ، الیکٹرانکس، اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں اعلیٰ معیار کا تدریسی مواد۔
  • سیکھنے والوں کے لیے صنعت کی تازہ ترین مہارتوں سے باخبر رہنے کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ اپ ڈیٹ۔

این آئی ایم آئی کی پہل ہندوستان کے قومی ہنر کی ترقی کے مشن اور نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو بڑھتی ہوئی صنعتوں کا تعاون کرنے والے تربیتی مواد کی پیشکش کر کے ہندوستانی افرادی قوت کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

این آئی ایم آئی کے ایک اہلکار نے کہا، ”ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پیشہ ورانہ تعلیم کو تبدیل کرنے کی کلید رکھتے ہیں۔“ ”متعدد زبانوں میں مواد پیش کر کے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تعلیم ملک کے ہر حصے تک پہنچے جس سے آموزش کو جامع اور با اختیار بنایا جائے اور سیکھنے والوں کو صنعت سے منسلک مہارتوں کو حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے۔“

این آئی ایم آئی آئی ٹی آئی کے طلبا، انسٹرکٹر، اور ہنر مندی کا شوق رکھنے والے افراد کو تازہ ترین مواد کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنے کے لیے اپنے پسندیدہ علاقائی چینلوں کو سبسکرائب کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، این آئی ایم آئی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا YouTube پر NIMI Digital کو سبسکرائب کریں۔

 **********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10846



(Release ID: 2054302) Visitor Counter : 18