صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

یوم اساتذہ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 04 SEP 2024 6:19PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو نے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ‘‘یوم اساتذہ کے موقع پر، میں اپنے ملک کے تمام اساتذہ کو نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ یہ دن عظیم ماہر تعلیم، فلسفی اور ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش ہے، جو پوری قوم کے لیے تحریک کا ایک عظیم ذریعہ ہیں۔ میں اس موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ طالب علم کی حیثیت سے وہ زندگی میں کام آنے والے ہنر  اور اقدار سیکھتے ہیں۔ اساتذہ، بطور سرپرست، طلباء کو مستقبل کے لیڈروں کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں جو ہمارے ملک کی تقدیر کی تشکیل کریں گے۔

اساتذہ کو مستقبل کی نسل کے ذہنوں کی پرورش ،ان کے مجموعی ایکسی لینس کی طرف رہنمائی کا اہم کام سونپا جاتا ہے۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ طلبہ میں اخلاقی اقدار، تنقیدی سوچ کی مہارت اور معاشرے کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کریں۔ تعلیم فراہم کرنے کے جدید طور طریقوں اور ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کے ذریعے، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں تصور کیا گیا ہے، اساتذہ ،طلباء کو ایک نتیجہ خیز زندگی گزارنے اور ایک ترقی یافتہ قوم کی تعمیر کے لیے بااختیار بنا سکتے ہیں۔

میں ایک بار پھر پوری ٹیچنگ کمیونٹی کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور طلباء کی ایک روشن خیال کمیونٹی کی تعمیر کی کوشش میں ان کی کامیابی کی خواہش کرتی ہوں جو ہندوستان کو مزید بلندیوں پر لے جائے گا۔

صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2024/sep/doc202494387201.pdf

*******

ش ح۔  م م ۔ ج

Uno-10548



(Release ID: 2051875) Visitor Counter : 50