نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 2047 تک وزیر اعظم کے ‘وکست بھارت’ کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ‘یووا شکتی’ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا


انہوں نے نوجوان آفیسرز پر زور دیا  کہ وہ ملک کی تعمیر کے لیے اسٹریٹجک بات چیت میں حصہ لیں

مرکزی وزیر نے ضلعی نوجوان  افسروں کے دو روزہ قومی کنونشن کا افتتاح کیا

Posted On: 04 SEP 2024 4:32PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں نیز محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی میں ضلعی نوجوان افسروں کے دو روزہ قومی کنونشن کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کا مقصد وزیراعظم نریندر مودی کے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان – ‘وکست بھارت’ کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر بات چیت کو فروغ دینا ہے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر نے ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں یووا شکتی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے  ضلعی نوجوان آفیسرز پر زور دیا کہ وہ ملک کی تعمیر میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے ملک بھر کے نوجوانوں کو متاثر کرنے، بااختیار بنانے اور مشغول کرنے کے لیے رہنمائی کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U9FR.jpg

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہاکہ ‘‘ہندوستان کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، اور ان کی توانائی کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی تعمیر کی طرف لگانا چاہیے۔ہمیں 2047 میں آزادی کے 100 سال کا جشن منانے تک وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘وکست بھارت’ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنے نوجوانوں کی طاقت کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔’’

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے حال ہی میں شروع کیے گئے مائی بھارت  پلیٹ فارم کی صلاحیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پلیٹ فارم فی الحال صلاحیت سازی اور تجرباتی سیکھنے جیسی خصوصیات کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے اور مستقبل میں اس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مندی اور روزگار کے لیے اضافی مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائی  بھارت پلیٹ فارم ہمارے نوجوانوں کے لیے واحد مرکز کے  حل کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے فخر کے ساتھ کہا کہ 1.5 کروڑ سے زیادہ نوجوان رضاکار پہلے ہی پلیٹ فارم پر رجسٹر ہو چکے ہیں اور دسمبر 2024 کے آخر تک اس تعداد کو 3 کروڑ تک بڑھانے کا ایک پرجوش ہدف مقرر کیا ہے۔

مرکزی وزیر نے امرت کال کے ‘‘پنچ پرن’’ کا بھی حوالہ دیا، جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بیان کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان اصولوں سے تحریک حاصل کریں اور ملک کی بہتری کے لیے خود کو وقف کریں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اگلے 25 سال میں ملک  کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کا عزم کریں، اس سمجھ کے ساتھ کہ وہ مستقبل میں ان کی کوششوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B0W7.jpg

مرکزی وزیر نے اہمیت کے حامل مختلف موضوعات جیسے وکست بھارت 2047، سیوا سے سیکھیں، عوامی زندگی میں نوجوان، ایف آئی ٹی انڈیا کلب اور سوچھ بھارت مشن - نیا سنکلپ کے ساتھ ملک بھر سے آنے والے  نوجوانوں کے امور کے محکمے اور مائی بھارت کے عہدیداروں کے ساتھ باہمی بات چیت کی صدارت کی۔

قومی کنونشن 4 اور 5 ستمبر 2024 کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، نئی دہلی میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے نوجوانوں کے امور کے محکمے کے  ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنونشن میں ملک بھر سے یوتھ آفیسرز شرکت کر رہے ہیں تاکہ صحت، شہری گورننس، سائبر سکیورٹی،صنعت کاری، نوجوانوں کے تبادلے اور سائنس میلہ سمیت مختلف موضوعات پر بصیرت افروز  خیالات کا  تبادلہ کیا جا سکے۔

بات چیت میں نوجوانوں کی رسائی اور مشغولیت کو بڑھانے کے لیے مائی بھارت ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اہم اجلاسکے دوران اہم موضوعات جیسے کہ نیشنل یوتھ فیسٹیول اور سائنس میلہ پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ مزید برآں، ڈاک چوپال، سائبر سیکورٹی اور سائبر جرائم سے متعلق آگاہی اور  نوجوانوں کی صنعت کاری سے متعلق  پریزنٹیشنز  پیش کی جائے گی۔

قومی کنونشن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ فیلڈ آرگنائزیشنز کے عہدیداروں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا تاکہ نوجوانوں کو ان کی اعلیٰ ترین صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرکے ان کی قیادت اور حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع ۔ن ا۔

U- 10540


(Release ID: 2051846) Visitor Counter : 40