مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلات کی رسائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ٹرائی کی ہدایت پر سپیمنگ کے لیے 50 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا

Posted On: 03 SEP 2024 3:18PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی مواصلات کی انضباطی اتھارٹی (ٹرائی) نے سال 2024 کی پہلی ششماہی (جنوری سے جون) میں غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹرز (یو ٹی ایم ایس) کے خلاف 7.9 لاکھ سے زیادہ شکایات کے ساتھ، اسپام کالز میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔

اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، ٹرائی نے 13 اگست 2024 کو ٹیلی مواصلات کی رسائی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو سخت ہدایات جاری کی تھیں۔ ٹرائی  نے  ٹیلی مواصلات تک رسائی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو سی آئی پی، پی آر آئی یا دیگر ٹیلی کام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ  ارسا ل کنندہ یا ٹیلی مارکیٹرز کی پروموشنل وائس کالوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ کسی بھی یوٹی ایم کو ان وسائل کا غلط استعمال کرنے پر سنگین نتائج بشمول تمام ٹیلی کام وسائل کو دو سال تک منقطع کرنا اور بلیک لسٹ کرنے  کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان ہدایات کے نتیجے میں، ٹیلی مواصلات کی رسائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے سپیمنگ کے لیے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں اور 50 سے زیادہ اداروں کو بلیک لسٹ کیا ہے اور 2.75 لاکھ سے زیادہ ایس آئی پی ڈی آئی ڈی /موبائل نمبرز/ٹیلی کام وسائل کو منقطع کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ ان اقدامات سے سپیم کالز کو کم کرنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر نمایاں اثر پڑے گا۔ ٹی آر آئی تمام متعلقہ فریقوں سے ہدایات کی تعمیل کرنے اور صاف ستھرے اور زیادہ موثر ٹیلی کام ماحولیاتی نظام میں تعاون کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

***

ش  ح۔  م ع  ۔ ج

UNO-10482



(Release ID: 2051300) Visitor Counter : 14