وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

برونائی دارالسلام اور سنگاپور کے دورے پر روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان (03-05 ستمبر 2024)

Posted On: 03 SEP 2024 7:32AM by PIB Delhi

آج، میں برونائی دارالسلام کے پہلے دوطرفہ دورے پر روانہ ہورہا ہوں۔ جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، میں اپنے تاریخی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے عزت مآب سلطان حاجی حسن البلقیہ اور شاہی خاندان کے دیگر معزز اراکین کے ساتھ اپنی میٹنگ  کا منتظر ہوں۔

برونائی سے، میں 4 ستمبر کو سنگاپور جاؤں گا۔ میں صدر تھرمن شنمگ رتنم، وزیر اعظم لارنس وانگ، سینئر وزیر لی سین لونگ اور ایمریٹس سینئر وزیر گوہ چوک تونگ سے ملاقات کے موقع کا منتظر ہوں۔ میں سنگاپور کی متحرک کاروباری برادری کے لیڈروں سے بھی ملاقات کروں گا۔

میں سنگاپور کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے اپنی بات چیت کا منتظر ہوں، خاص طور پر جدید مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹلائزیشن، اور پائیدار ترقی کے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں۔

دونوں ممالک ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند- بحرالکاہل وِژن میں اہم شراکت دار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے دوروں سے برونائی، سنگاپور اور آسیان کے بڑے خطے کے ساتھ ہماری شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

********

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10463)



(Release ID: 2051133) Visitor Counter : 43