نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہےکہ میں خواتین کے خلاف تشدد کو 'علامتی بیماری' قرار دینے کی شدید مذمت کرتا ہوں
ہماری لڑکیوں اور خواتین کے ذہنوں میں خوف قومی تشویش کا باعث ہے: نائب صدر
نائب صدرنے زور دے کر کہا کہ صنفی بنیاد پر تنخواہ کی عدم مساوات کو ختم کیا جانا چاہیے
نائب صدر نے تمام لڑکیوں سے مالی طور پر خود مختار ہونے کا مطالبہ کیا
یکساں سیول کوڈ خواتین کے ساتھ انصاف کا ایک قدم ہوگا: جناب دھنکھڑنے زور دیا
نائب صدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صدر کے "بس بہت ہو چکا" کے واضح کال کی بازگشت کریں
Posted On:
30 AUG 2024 3:23PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج خواتین کے خلاف تشدد کو ’علامتی بیماری‘ قرار دینے کی سخت مذمت کی۔ آج دہلی یونیورسٹی کے بھارتی کالج میں 'وکست بھارت میں خواتین کا کردار' کے موضوع پر طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ میں حیران ہوں؛ مجھے دکھ ہوا اور کچھ حیرانی بھی کہ سپریم کورٹ بار میں ایک عہدے پر فائز، رکن پارلیمنٹ، کس انداز میں کام کرتا ہے اور کیا کہتا ہے؟ ایک علامتی بیماری اور تجویز کیا کہ ایسے واقعات عام ہیں؟ کتنی شرم کی بات ہے! اس طرح کے موقف کی مذمت کرنے میں الفاظ ناکام ہیں۔ یہ اعلیٰ عہدے کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے۔
اعلیٰ عہدہ پر فائز شخص کی طرف سے اس طرح کے اشتعال انگیز واقعات کو عام بات قرار دینے پر اپنا درد ظاہر کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑنے ان بیانات کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے بیانات ہماری لڑکیوں کے دکھوں کو معمولی سمجھنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا "متعصبانہ مفاد کے لیے؟ اپنے مفاد کے لیے؟ آپ اس طرح کا موقف اختیار کرتے ہوئے، ہماری لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ اس قسم کی گھنونی ناانصافی کے لیے اپنے اختیار کا فائدہ اٹھا رہے ہیں؟ انسانیت کے ساتھ اس سے بڑا ظلم کیا ہو سکتا ہے؟ کیا ہم اپنی بچیوں کے دکھ کو معمولی سمجھتے ہیں؟ نہیں، اب مزید نہیں"۔
صدر جمہوریہ کے "بس بہت ہو چکا" کے واضح کال کی بازگشت کی شہریوں سے مطالبہ کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ "صدر نے کہا ہے، بہت ہو چکا!" چلو، اسے کہتے ہیں بہت ہو چکا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ واضح کال قومی کال بن جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی اس کال میں شریک ہو۔ آئیے ہم عزم کریں، ایک نظام بنائیں، اب مزیدنہیں، جب آپ کسی لڑکی یا عورت کو شکار بناتے ہیں تو پھر صفر سمجھوتہ ، صفر برداشت۔ تم ہماری تہذیب کو مجروح کر رہے ہو، عظمت کو مجروح کر رہے ہو، تم ایک عفریت کی طرح برتاؤ کر رہے ہو۔ آپ انتہائی ظالمانہ سطح پر بربریت کی مثال پیش کر رہے ہیں۔ راستے میں کچھ نہیں آنا چاہئے اور میں چاہتا ہوں کہ ملک میں ہر کوئی صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے سمجھ، دانشمندی اور بروقت احتیاط پر دھیان دیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ہماری لڑکیوں اور خواتین کے ذہنوں میں خوف تشویش کا باعث ہے، جناب دھنکھڑنے کہا، "وہ معاشرہ جہاں خواتین اور لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی ہیں، وہ ایک مہذب معاشرہ نہیں ہے۔ جمہوریت داغدار ہے۔ یہ ہماری ترقی اور آج کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔’’
نائب صدر نے زور دے کر کہا کہ"ہماری لڑکیوں اور خواتین کے ذہنوں میں خوف تشویش کا باعث ہے، یہ ایک قومی تشویش ہے۔ بھارت کی سرزمین میں لڑکیاں اور عورتیں کیسے غیر محفوظ ہو سکتی ہیں؟ ان کی عزت کیسے مجروح ہو سکتی ہے؟...اسپتال میں جب لڑکی ڈاکٹر انسانیت کی خدمت میں دوسروں کی جان بچا رہی ہو؟"
لڑکیوں اور خواتین کے لیے مالی آزادی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑنے کہا، ''میں آپ میں سے ہر ایک سے مالی طور پر خود مختار ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔ یہ آپ کے لیے اپنی توانائی اور صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔"
انہوں نے مزید کہا "لڑکیاں قوم کی ترقی میں سب سے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ وہ دیہی معیشت، زرعی معیشت، اور غیر رسمی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور اس کی قوت ہیں"۔
صنفی بنیاد پر عدم مساوات کے خاتمے کی وکالت کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے معاشرے میں خواتین کے لیے تنخواہ اور مواقع کے حوالے سے موجودہ صنفی تفاوت کو اجاگر کیا۔ جناب دھنکھڑنے مزید کہا‘‘ لیکن کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ آج صنفی تفاوت نہیں ہے؟ ایک جیسی اہلیت لیکن مختلف تنخواہ، بہتر اہلیت لیکن مساوی مواقع نہیں۔ اس ذہنیت کو بدلنا ہوگا۔ ماحولیاتی نظام کو مساوی ہونا چاہیے، عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا''۔
ہندوستان کی موجودہ ترقی کی رفتار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے زور دیا کہ یہ ترقی خواتین کی مکمل شرکت کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی، جو ملک کی نصف آبادی پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ"لڑکیوں اور خواتین کی شمولیت کے بغیر ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر تصور کرنا معقول نہیں ہے۔ ان کے پاس توانائی ہے اور ان کے پاس صلاحیت ہے۔ آپ کی شرکت سے، 2047 سے پہلے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب پورا ہو جائے گا۔"
یکساں سول کوڈ کی ضرورت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ "یکساں سول کوڈ ایک آئینی ضابطہ ہے۔ یہ ہدایتی اصولوں میں ہے۔ سپریم کورٹ نے متعدد بار کہا ہے کہ اس میں تاخیر ہو رہی ہے، لیکن یکساں سول کوڈ جو کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے، آپ کے طبقے کے ساتھ انصاف کا ایک چھوٹا سا قدم ہے۔ ارد گرد دیکھو کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ یہ کئی طریقوں سے مدد کرے گا، لیکن زیادہ تر یہ آپ کی جنس کی مدد کرے گا۔
گورننس میں خواتین کی نمائندگی میں کی گئی اہم پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑنے کہا کہ "پارلیمنٹ، لوک سبھا، اور ریاستی مقننہ میں خواتین کے لیے ایک تہائی کی حد تک ریزرویشن گیم چینجر ثابت ہوگا۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تاریخی اقدام پالیسی سازی میں انقلاب برپا کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ فیصلہ سازی کے عہدوں کے لیے صحیح لوگ صحیح نشست پر فائز ہوں۔
سرکاری ملازمتوں پر نوجوانوں کی مسلسل توجہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑنے تبصرہ کیا، "میں نے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دستیاب وسیع مواقع کو دیکھا اور تجربہ کیا ہے، پھر بھی سرکاری ملازمتوں کے لیے دلکش وابستگی میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے"۔ کوچنگ کی تجارت کاری پر تنقید کرتے ہوئے، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ "ڈی -سائلو" اور دستیاب مواقع کو تلاش کریں۔
قومی مفاد کو درپیش چیلنجوں، خاص طور پر ملک مخالف بیانیے کی توقع اور ان کو بے اثر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا، "دنیا ہماری تعریف کر رہی ہے، پھر بھی کچھ لوگ منفیت پھیلا رہے ہیں۔ کیا وہ قومی مفاد کو اپنے مفادات سے بالاتر رکھ رہے ہیں؟" انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب بات قوم، قومی مفاد اور ترقی کی ہو تو ہمیں سیاسی، جانبداری اور مفاد پرستی کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔
آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے وجودی خطرے پر بات کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے ہمارے سیارے کی حفاظت کے لیے فوری کارروائی کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے 'ایک پیڑ ما ں کے نام' پہل جس میں ہر ایک سے اپنی ماؤں اور دادیوں کے اعزاز میں درخت لگانے کی اپیل کی گئی ہے، کے وزیر اعظم کے کال کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس اقدام کے بڑھتے ہوئے اثرات پر زور دیتے ہوئے شہریوں سے اس نیک مقصد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا "مجھ پر بھروسہ کریں، وزیر اعظم کی کال کو حقیقی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ لیکن جب آپ اسے کریں گے، اور اسے باقاعدگی سے کریں گے، تو نتائج شاندار ہوں گے۔"
پروفیسر یوگیش سنگھ، وائس چانسلر، دہلی یونیورسٹی، پروفیسر کویتا شرما، چیئرپرسن، بھارتی کالج، دہلی یونیورسٹی، پروفیسر سلونی گپتا، پرنسپل، بھارتی کالج، دہلی یونیورسٹی، طلباء، فیکلٹی ممبران اور دیگر معززین بھی اس موقع پرموجود تھے۔
مکمل متن یہاں پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2050045
***********
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:10351
(Release ID: 2050151)
Visitor Counter : 57