وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

سال 2023  بیچ کے آئی ایف ایس  آفیسر ٹرینیز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

Posted On: 29 AUG 2024 5:57PM by PIB Delhi

انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس ) کے 2023 بیچ کے آفیسر ٹرینیز نے آج صبح وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر ملاقات کی۔ 2023 بیچ میں 15 مختلف ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے 36 آئی ایف ایس  آفیسر ٹرینی ہیں۔

آفیسر ٹرینیز نے  ، وزیر اعظم کی قیادت میں خارجہ پالیسی کی کامیابی کو سراہا اور ان سے اپنی آئندہ نئی ذمہ داریوں کے بارے میں تجاویز اور رہنمائی طلب کی۔ وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ساتھ ملک کی ثقافت کو فخر اور وقار کے ساتھ لے کر چلیں اور جہاں بھی وہ تعینات ہوں  ، اسے دکھانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے ذاتی طرز عمل سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں نوآبادیاتی ذہنیت پر قابو پانے کی بات کی اور اس کے بجائے خود کو ملک کے قابل فخر نمائندوں کے طور پر پیش  کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیر اعظم نے  ، اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ عالمی سطح پر ملک کا   تاثر کس طرح بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر باہمی احترام اور وقار کے ساتھ  مصروف ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ  بھارت نے دیگر ممالک کے مقابلے میں کووڈ  وباء سے نمٹنے میں  کس طرح کامیابی  حاصل کی ۔ انہوں نے ملک کی تیسری بڑی معیشت بننے کے آگے  کے سفر کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے افسر ٹرینیز کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ بیرون ملک تعینات ہونے پر  بھارتی تارکین وطن کے ساتھ اپنی مصروفیت کو بڑھائیں۔

.................

) ش ح –    ا ک   -  ع ا )

U.No. 10323


(Release ID: 2049878) Visitor Counter : 36