عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

انوبھو ایوارڈز 2024


تجربے سے مہارت تک: ریٹائر ہونے والے سرکاری افسران کا اعزاز

Posted On: 29 AUG 2024 4:38PM by PIB Delhi

تعارف

’انوبھو‘ پورٹل کو مارچ  ، 2015 ء میں ریٹائر ہونے والے سرکاری اہلکاروں کی انتھک شراکت کو اجاگر کرنے اور پہچاننے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔

یہ اختراعی منصوبہ ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ  اپنی خدمت  کے دوران حاصل شدہ اپنے تجربات اور بصیرتوں  کو   دستاویزی شکل دے سکیں ۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد  ، علم اور حکمت کا ایک بھرپور ذخیرہ تیار کرنا ہے  ، جو مستقبل میں ہونے والی انتظامی اصلاحات اور اچھی حکمرانی کے طریقوں کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر کام کر سکے۔ یہ انہیں مختلف سرکاری پالیسیوں کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے  ، ان کے تعاون سے متعلق معلومات پہنچانے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے مزید ترغیب دینے کے لیے، 2016 میں ایک سالانہ ایوارڈز کا آغاز کیا گیا تھا۔ انوبھو ایوارڈز 2024 نے سب سے زیادہ اثر انگیز اور بصیرت انگیز گذارشات کو تسلیم کرتے ہوئے شاندار شراکت  کو  اعزاز  بخشا ۔

 انوبھو ایوارڈز 2024

 

7ویں انوبھو ایوارڈز کی تقریب 28 اگست  ، 2024 ء کو نئی دلّی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب 33 فی صد ایوارڈ یافتہ خواتین کی سب سے زیادہ نمائندگی کے لیے قابل ذکر تھی  ، جو کہ  حکمرانی میں ، ان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

ایوارڈز نے ، جن میں 5 انوبھو ایوارڈز اور 10 جیوری سرٹیفکیٹس شامل ہیں، مختلف زمروں میں نمایاں خدمات کو تسلیم کیا  ہے ۔ ان زمروں میں انتظامی کام،  اچھی حکمرانی ، تحقیق، طریقہ ٔ کار کو آسان بنانا، اکاؤنٹس، فیلڈ ورک کنٹریبیوشن اور کام کی بہتری کے لیے تعمیری فیڈ بیک شامل تھے۔

 

ایوارڈز نےاعتراف  کے دو درجے پیش کیے:

  1. انوبھو ایوارڈز: وصول کنندگان کو ایک تمغہ، ایک سرٹیفکیٹ اور  10000 روپے کی ترغیبی رقم  ملی۔
  2. جیوری سرٹیفکیٹ: اعزازی افراد کو ایک تمغہ اور سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

2024 کی تقریب کے لیے 22 مختلف وزارتوں اور محکموں سے تعاون  وصول کیا گیا۔ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ  (ڈی او پی پی ڈبلیو ) نے وسیع تر شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک وسیع  رابطہ کاری کی مہم بھی چلائی، جس میں نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگز اور دستاویزات پر علم کے اشتراک کے سیشن شامل ہیں۔

تقریب میں ایک مختصر فلم اور حوالہ جات کے کتابچے کی ریلیز بھی پیش کی گئی  ، جس میں 15 ایوارڈ یافتہ افراد کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا  اور  اس میں مستقبل کی  حکمرانی  کی بہتری کے لیے سول سروس کے قیمتی تجربات کو محفوظ کرنے اور ان کا اشتراک کرنے میں پہل کے کردار پر زور دیا گیا۔ 2016 ء میں اپنے آغاز کے بعد سے، اس پروگرام  کے تحت 59 انوبھو ایوارڈز اور 19 جیوری سرٹیفکیٹ عطا کیے  گئے ہیں۔

یہ بات قابل غور ہے کہ جیوری سرٹیفکیٹس  ، 2023 انوبھو ایوارڈ اسکیم میں متعارف کرائے گئے تھے۔ اس اضافے کا مقصد  ،  خدمات کے اعتراف  کے دائرہ کار کو وسیع کرنا اور ریٹائر ہونے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور  اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کے قیمتی تجربات اور بصیرت کو وسیع تر پذیرائی اور تشہیر ملے۔

انوبھو ایوارڈز کی ابتدا اور سفر

وزیر اعظم کی ہدایت پر پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کے محکمے ( ڈی او پی پی ڈبلیو ) نے ’ انوبھو  ‘  کے عنوان سے ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کیا  ہے ۔ یہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے اپنی سروس کی مدت کے دوران نمایاں کامیابیوں کو ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

یہ انہیں مختلف حکومتی پالیسیوں کی تاثیر کو بڑھانے میں  ، ان کے تعاون سے متعلق معلومات کی ترسیل کی بھی اجازت دیتا ہے۔ انوبھو پورٹل ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو حکومت ہند کے مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے  ، اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

98 وزارتوں/محکموں/تنظیموں نے انوبھو پورٹل پر رجسٹر کیا ہے اور 29 اگست  ، 2024 ء تک 10804 تحریریں شائع کی جا چکی ہیں۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین 20 متعین کردہ شعبوں پر 5000 الفاظ تک رضاکارانہ طور پر تحریر  ، منسلکات، اگر ضرورت ہو، پورٹل پر جمع کراتے ہیں ۔ متعلقہ محکمے جمع کرائی  گئی تحریروں کا جائزہ لیتے ہیں اور منظور شدہ تحریریں انوبھو پورٹل پر شائع کی جاتی ہیں۔

 

 

انوبھو ایوارڈز کی تقریب 2016 ء میں ایک سالانہ  پروگرام کے طور پر شروع کی گئی تھی تاکہ ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو  ، ان کی ریٹائرمنٹ پر اپنے حکومتی تجربے کا اشتراک کرنے کی ترغیب دی جائے۔

اس سے قبل 2016 ء ، 2017 ء ، 2018 ء اور  2019 ء میں منعقد ہونے والی چار انوبھو ایوارڈ تقریبات میں،  عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 35 ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو انوبھو ایوارڈز سے نوازا تھا  ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 18 اکتوبر  ، 2022 ء کو منعقدہ ایک تقریب میں 15 ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو (5 ایوارڈز ہر ایک سال 2020-2019ء،2020-2021 ء ، 2022 – 2021 ء  میں ) عطا کئے ۔

2023 ء کی تقریب میں، ’  جیوری سرٹیفکیٹس ‘  کو موجودہ انوبھو ایوارڈز کے ساتھ متعارف کرایا گیا تاکہ شرکت اور مرئیت کو بڑھایا جا سکے۔ گزشتہ سال تقریب کے دوران 4 انوبھو ایوارڈز اور 9 جیوری سرٹیفکیٹس   حاصل کرنے والوں کو دیئے گئے ۔

 نتیجہ

انوبھو ایوارڈز کا اقدام ، سرکاری ملازمین کی نسلوں کے درمیان ایک اہم پل کا کام کرتا ہے اور ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کے انمول تجربات اور بصیرت کو محفوظ رکھتا ہے۔ یہ پروگرام ایک پائیدار میراث تخلیق کرتا ہے  ، جو محنت سے کمائے گئے اسباق اور مہارت کے اشتراک کی حوصلہ افزائی کرکے مستقبل کے سرکاری ملازمین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انوبھو پورٹل،  تحریر  کے اپنے بڑھتے ہوئے ذخیرے کے ساتھ،  بھارتی سول سروس کے اندر تجربے کی دولت کا ثبوت ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ اجتماعی حکمت آنے والے برسوں تک عوامی نظم و نسق کی تشکیل اور ترقی کرتی رہے گی۔

حوالہ جات

Click here to see in PDF:

................

) ش ح –    ا ک   -  ع ا )

U.No. 10317



(Release ID: 2049843) Visitor Counter : 11