ٹیکسٹائلز کی وزارت

حکومت كی جانب سے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں چار  نئی صنعتوں کی منظوری


پانچ تعلیمی ادارے بشمول این آئی ٹی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں کورسز متعارف کرائیں گے

Posted On: 27 AUG 2024 7:06PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹری نے آج نئی دہلی کے ادیوگ بھون میں نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت آٹھویں اِمپاورڈ پروگرام کمیٹی  کی میٹنگ کی صدارت کی۔ کمیٹی نے 4 نئی صنعتوں کو  فی كس تقریباً 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کے ساتھ منظوری دی ہے، یہ منظوریتکنیکی ٹیکسٹائل میں خواہشمند جدت طرازوں کے لیے ریسرچ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے لیے گرانٹ‘  اسکیم کے تحت دی گئی ہے۔

کمیٹی نے 5 تعلیمی اداروں کو بھیٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کے لیے عمومی رہنما خطوطکے تحت ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں کورسز متعارف کروانے کے لیے  تقریباً 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی ہے۔

منظور شدہ اسٹارٹ اپ پروجیکٹ کمپوزٹ، پائیدار ٹیکسٹائل اور اسمارٹ ٹیکسٹائل کے کلیدی اسٹریٹجک شعبوں پر مرکوز ہیں۔ منظور شدہ تعلیمی اداروں نے یہ تجویز بھی پیش كی ہے كہ مختلف شعبوں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے ایپلی کیشنز بشمول جیو ٹیکسٹائل، جیو سنتھیٹکس، کمپوزٹ، سول سٹرکچر وغیرہ میں نئے بی ٹیک کورسز متعارف کرائے جائیں۔

******

U.No:10248

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2049206) Visitor Counter : 25