عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل نئی دلّی کے وگیان بھون میں انوبھو  ایوارڈز 2024 دیں گے


ایم او ایس، پی ایم او، پی پی جی اینڈ پی ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ  سے پہلے کی کونسلنگ ورکشاپ کا بھی افتتاح کریں گے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ  ، یونین بینک آف انڈیا کے ساتھ  28  اگست  ، 2024 ء کو پنشنرز  کے مربوط پورٹل کا آغاز کریں گے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ زیر التواء پنشن   کے  معاملے  میں  آل انڈیا پنشن عدالت کی صدارت کریں گے  ، جس میں سپر سینئر پنشنرز پر توجہ  مرکوز کی جائے گی

Posted On: 27 AUG 2024 3:13PM by PIB Delhi

بھارت کے وزیر اعظم کی ہدایت پر، پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کے محکمے  ( ڈی او پی پی ڈبلیو ) نے مارچ  ، 2015  ء میں  ’ انوبھو ‘  کے عنوان سے ایک آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا ہے ۔ یہ  پلیٹ فارم ریٹائرڈ / ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے اپنی سروس کی مدت کے دوران کی گئی اہم  حصولیابیوں کو  اجاگر  کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

28 اگست  ، 2024  ء کو ، ڈی او پی پی ڈبلیو ،   2016 میں اپنے قیام کے بعد سے 7 ویں انوبھو ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک 6 تقریبات میں 54 انوبھو ایوارڈز اور 09 جیوری سرٹیفکیٹس دیئے جا چکے ہیں ۔

اس سال 22 وزارتوں/محکموں کی تحریریں شائع کی گئی ہیں     ۔   عملے  ، عوامی شکایات اور پنشن کی  وزارت  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ   نمایاں تحریروں کے لیے  5 انوبھو ایوارڈز اور 10 جیوری سرٹیفکیٹس  عطا کریں  گے۔   یہ ایوارڈ تقریب  اپنے آپ میں  ایک منفرد  تقریب ہے کیونکہ کل 15 ایوارڈز  یافتگان میں سے 33 فی صد  خواتین ملازمین ہیں، جو  ’انوبھو ‘  کی تاریخ میں سب سے زیادہ  تعداد ہے۔ اس سے   حکمرانی میں  ، ان کے بڑھتے ہوئے کردار اور شراکت کی نشاندہی  ہوتی ہے۔  ڈی او پی پی ڈبلیو  ،  15 ایوارڈ یافتگان کی پیشہ ورانہ  حصولیابیوں کا جشن منانے اور  انہیں اجاگر کرنے کے لیے ایک مختصر فلم اور حوالہ جات کا کتابچہ بھی جاری کرے گا۔

پنشن اور پنشن پانے والوں  کی بہبود کا محکمہ  28 اگست ، 2024 ء کو عملہ،  عوامی شکایات  اور پنشن   کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں وگیان بھون کے پلینری ہال میں 55ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ  ( پی آر سی )  یعنی ریٹائر ہونے سے پہلے   مشاورت سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد   کرے گا ۔

پنشن اور پنشن پانے والوں  کی بہبود کا محکمہ  اچھی حکمرانی کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ( پی آر سی ) ورکشاپس کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے عمل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ حکومت ہند کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے فائدے کے لیے منعقد کی جانے والی یہ ورکشاپ  ، پنشن پانے والوں کے ’ رہن سہن  میں آسانی‘ کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہے۔ اس ورکشاپ میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوائد اور پنشن کی منظوری کے عمل سے متعلق متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ہموار منتقلی  میں سہولت پیدا کرنے کے لیے بھوِشیہ  پورٹل، مربوط پنشنرز پورٹل، ریٹائرمنٹ بینیفٹس، فیملی پنشن، سی جی ایچ ایس  رولز، انکم ٹیکس رولز، انوبھو ، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، سرمایہ کاری کے مواقع وغیرہ پر مختلف  اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تمام  اجلاس ریٹائر ہونے والوں کو  ، اس عمل سے آگاہ کرنے اور ریٹائرمنٹ سے پہلے بھرے جانے والے فارموں اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں دستیاب فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

سرمایہ کاری کے مختلف طریقوں، ان کے فوائد اور منصوبہ بندی کے بارے میں ایک تفصیلی  اجلاس  کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ریٹائر ہونے والے افراد اپنے ریٹائرمنٹ فنڈز کی سرمایہ کاری کی وقت  سے پہلے  منصوبہ بندی کر سکیں۔  اس کے علاوہ ، سی جی ایچ ایس نظام ، سی جی ایچ ایس پورٹل، فراہم کردہ سہولیات کے ساتھ ساتھ سی جی ایچ ایس فوائد حاصل کرنے کے طریقہ ٔکار پر بھی ایک تفصیلی  اجلاس  ہوگا۔

پی آر سی  ورکشاپ کے دوران  ’’ بینکوں کی نمائش ‘‘  منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں پنشن تقسیم کرنے والے  سبھی  18 بینک شرکت کریں گے۔ تمام پنشن پانے والوں  کی متعلقہ بینکنگ خدمات شرکاء کو دستیاب کرائی جائیں گی۔  یہ بینک  ، ریٹائر ہونے والوں کو پنشن اکاؤنٹ کھولنے اور ان کے لیے موزوں مختلف اسکیموں میں پنشن  فنڈ  کی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی رہنمائی کریں گے۔

توقع ہے کہ 31 مارچ ،  2025 ء تک ریٹائر ہونے والے تقریباً  1200 اہلکار  ، اس پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ( پی آر سی ) ورکشاپ سے بہت زیادہ مستفید ہوں گے۔  محکمہ ، مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والوں کے لیے ہموار اور  خوش اسلوبی  کے ساتھ  منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے  اچھی حکمرانی  کے حصے کے طور پر  ، اس طرح کی  ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھے گا۔ محکمہ  ، اُنہیں حکومتی  پہل قدمیوں  سے باخبر رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے تاکہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تمام فوائد حاصل کرتے رہیں۔

پنشن اور پنشن پانے والوں  کی بہبود کا محکمہ   ، 28 اگست ،  2024 ء کو نئی دلّی میں  عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن  کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی صدارت میں 11 ویں ملک گیر پنشن عدالت کا انعقاد کرے گا۔

پنشن پانے والوں  کی شکایات کا ازالہ حکومت کے لیے ایک اعلیٰ ترجیحی شعبہ ہے۔ پنشن پانے والوں  کی شکایات کے فوری حل کے لیے  ڈی او پی پی ڈبلیو  کی جانب سے پنشن عدالت کا انعقاد کیا جا رہا ہے  ، جس میں متعدد  متعلقہ فریقوں کو موقع پر ہی  شکایات کے ازالے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر  یکجا کیا  جاتا ہے۔ ملک بھر کی تمام پنشن عدالتوں میں، 17760 مقدمات  کاتصفیہ کیا گیا  (74 فیصد ازالے کی شرح)۔

11ویں پنشن عدالت طویل عرصے سے بقایا سپر سینئرز پنشن کیسز کے   تصفیہ  پر توجہ مرکوز کرے گی۔ پنشن عدالت میں 22 وزارتیں/ محکمے شرکت کریں گے  ، جن میں وزارت داخلہ، دفاع کا محکمہ ، وزارتِ  خزانہ، وزارتِ تجارت، سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ،  مکانات  اور شہری امور کی وزارت، وزارت ریلوے  وغیرہ کی وزارتوں سے متعلق 298 کیسوں پر  بحث  و مباحثہ کیا جائے گا   ۔

پنشن اور پنشن پانے والوں  کی بہبود کے محکمے نے بھوِشیہ  پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے  ، ایک  ’’ انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل ‘‘  تیار کیا ہے تاکہ پنشنرز اور بزرگ شہریوں کے لیے ایک مشترکہ  اور ایک ہی مقام پر سبھی سہولتیں فراہم  کرنے والا پورٹل  دستیاب کیا جا سکے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا، کینرا بینک، پنجاب نیشنل بینک، بینک آف بڑودہ اور بینک آف انڈیا پہلے ہی اپنے پنشن پورٹل کو مربوط پنشنرز پورٹل کے ساتھ  منسلک کر چکے ہیں۔ یونین بینک آف انڈیا  ، کل اس    گروپ میں شامل ہوگا۔ فی الحال، یہ بینک  4 سہولیات یعنی ماہانہ پنشن سلپ، اسٹیٹس آف لائف سرٹیفکیٹ، پنشنر  کے فارم 16 جمع کرانے   اور ادا شدہ پنشن بقایا جات کی ڈیو اینڈ ڈرا ن اسٹیٹمنٹ فراہم کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد  ، تمام پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کو  ، اس پورٹل کے ساتھ مربوط صارف کے تجربے کے لیے  منسلک کرنا ہے۔

 

.......................

) ش ح – ش م    -  ع ا )

U.No. 10237


(Release ID: 2049091) Visitor Counter : 48